مچھر اب صرف کاٹنے تک محدود نہیں ان کا خون ہمارے ماحول کے راز کھول دیتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

مچھر کے خون سے حیاتیاتی معلومات حاصل کرنے کا تصور طویل عرصے تک محض سینما کا تخیل سمجھا جاتا رہا، جو فلموں کی مشہور سیریز جراسک پارک (Jurassic Park) سے منسلک تھا۔ تاہم ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے اس خیال کو حقیقت کے قریب لا کھڑا کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھر حیاتیاتی تنوع کی نگرانی اور جدید ماحولیاتی نظاموں میں جانداروں کا سراغ لگانے کا ایک غیر متوقع ذریعہ بن سکتے ہیں۔یہ تحقیق جو جریدے Scientific Reports میں شائع ہوئی، ظاہر کرتی ہے کہ مچھروں کے خون کی خوراک میں موجود ڈی این اے (DNA) کا تجزیہ کسی مخصوص علاقے میں رہنے والے جانوروں کی ایک جامع تصویر فراہم کر سکتا ہے ، چھوٹے ایمفیبیئنز سے لے کر بڑے ممالیہ جانوروں تک۔ اس سے مچھروں کو حیاتیاتی تنوع کی نگرانی اور خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کی کوششوں میں استعمال کرنے کے نئے امکانات کھلتے ہیں۔

مچھر ۔ آئی سٹاک
مچھر ۔ آئی سٹاک

50 ہزار انفرادی مچھر

حشرات کے ماہر لارنس ریوز نے کہا:جراسک پارک نے ماہرِ آثارِ قدیمہ کی ایک نئی نسل کو متاثر کیا، لیکن مجھے اس نے مچھروں کے مطالعے کی طرف راغب کیا۔

ریوز اور ان کی ساتھی ماہرِ حشرات ہانا اَٹسما نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر آٹھ ماہ کے دوران وسطی فلوریڈا میں واقع 10900 ہیکٹر پر محیط ایک قدرتی محفوظ علاقے سے 50 ہزار سے زائد انفرادی مچھر جمع کیے، جو 21 مختلف اقسام کی نمائندگی کرتے تھے۔چند ہزار مادہ مچھروں کے خون کے نمونوں پر انحصار کرتے ہوئے، محققین نے پایا کہ ان کے خون کی خوراک ایسے جانداروں کی موجودگی ظاہر کرتی ہے، جو سب سے چھوٹے مینڈکوں سے لے کر سب سے بڑی گایوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

مزید یہ کہ ٹیم نے 86 مختلف جانوروں کی اقسام کا ڈی این اے شناخت کیا، جو ان فقاری جانوروں کی تقریباً 80 فیصد اقسام کی نمائندگی کرتا ہے، جن پر جمع کیے گئے مچھر خوراک حاصل کرتے ہیں۔

ریوز کے مطابق ان اقسام میں ایسے جانور شامل تھے، جن کے طرزِ زندگی نہایت متنوع تھے:درختوں پر رہنے والےہجرت کرنے والےمستقل رہائش رکھنے والےدوہری حیات (بری و آبی) والےمقامی، غیر مقامی اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوراس فہرست میں شامل نہ ہو سکنے والا واحد بڑا جانور فلوریڈا پینتھر تھا، جو ایک خطرے سے دوچار نسل ہے، جبکہ زیرِ زمین رہنے والی بعض چھوٹی مخلوقات، جیسے مشرقی تل (Eastern Mole) بھی اس تحقیق میں سامنے نہیں آ سکیں۔

مچھر ۔ آئی سٹاک
مچھر ۔ آئی سٹاک

حیاتیاتی تنوع کی نگرانی

اسی ٹیم کی ایک دوسری تحقیق جس کی قیادت ماہرِ حیاتیات سیباسٹین بوٹیرو-کانیولا نے کی سے معلوم ہوا کہ مچھروں کے عروجِ سرگرمی کے اوقات میں نمونے جمع کرنا جانوروں کی براہِ راست نگرانی کے طریقوں جتنا مؤثر ہو سکتا ہے، جبکہ خشک موسم میں روایتی طریقے زیادہ مؤثر ثابت ہوئے۔
اگرچہ قدیم یا متحجر مچھروں سے بامعنی ڈی این اے تسلسل حاصل کرنا اب بھی غیر ممکن کے قریب ہے، تاہم یہ طریقہ موجودہ انواع کو اسی معدومی کے راستے پر جانے سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے جس پر کبھی ڈائنوسار چلے تھے۔اَٹسما اور ان کے ساتھی ایک تحقیق میں لکھتے ہیں:حیاتیاتی تنوع کی نگرانی قدرت کے تحفظ کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، لیکن میدانی سروے مہنگے ہوتے ہیں اور ان کے لیے بہت زیادہ محنت اور درجہ بندی کی خصوصی مہارت درکار ہوتی ہے۔

وہ مزید کہتے ہیں:ان پابندیوں کے باعث، حیاتیاتی تنوع کے سروے اور اس کی نشاندہی کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے موثر اور اختراعی ذرائع کی تیاری کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، خصوصاً اس نازک مرحلے میں جب حیاتیاتی تنوع تیزی سے کم ہو رہا ہے۔اگرچہ اس تکنیک کو مختلف علاقوں میں مزید جانچ کی ضرورت ہے، لیکن یہ اُن مقامات اور اوقات میں جہاں مچھر زیادہ ہوتے ہیں، کم لاگت کی نگرانی کا مؤثر ذریعہ فراہم کر سکتی ہے۔مچھروں کے خون کی خوراک میں موجود ڈی این اے کا تجزیہ انواع کے ایک وسیع دائرے کی نگرانی ممکن بناتا ہے، جبکہ جانوروں کی شناخت کے بیشتر دیگر طریقے محدود اقسام تک ہی مؤثر ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size