وٹامن سی کے اعتبار سے سٹرابیری سے بہتر 7 غذائیں
سٹرابیری اپنے اعلیٰ وٹامن سی کی وجہ سے مشہور ہے۔ سٹرابیری کا آدھا کپ روزانہ کی ضرورت کا تقریباً نصف یعنی 42 ملی گرام فراہم کر دیتا ہے۔ دوسری طرف حیران کن طور پر کچھ دیگر عام غذائیں ایسی بھی ہیں جو وٹامن سی کی فراہمی کے حوالے سے سٹرابیری سے بھی آگے ہیں۔
1۔ سرخ شملہ مرچ
سرخ شملہ مرچ کا آدھا کپ کچی حالت میں لیا جائے تو یہ 95 ملی گرام وٹامن سی فراہم کردیتا ہے۔ یوہ وہ مقدار ہے جو بالغوں کی مکمل روزانہ کی ضرورت سے بھی زیادہ ہے۔
2۔ سنگترہ
سنگترہ بھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک درمیانے سائز کا سنگترہ 70 ملی گرام اور اس تازہ جوس کا پونا کپ 93 ملی گرام وٹامن فراہم کردیتا ہے۔
3۔ گریپ فروٹ کا جوس
سٹرابیری سے زیادہ وٹامن سی فراہم کرنے میں گریپ فروٹ بھی نمایاں ہے۔ گریپ فروٹ کے جوس کا پونا کپ 70 ملی گرام وٹامن سی فراہم کردیتا ہے۔
4۔ کیوی
کیوی بھی وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ ایک درمیانے کیوی میں 64 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو روزانہ کی ضرورت کا 70 فیصد سے زائد ہے۔
5۔ سبز شملہ مرچ
سبز شملہ مرچ وٹامن سی کی فراہمی کے حوالے سے سرخ شملہ مرچ سے پیچھے ہے۔ سبز شملہ مرچ کے کے آدھے کپ میں تقریباً 60 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
6۔ بروکلی
آدھا کپ پکی ہوئی بروکلی میں 51 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو سٹرابیری کی اسی مقدار سے زیادہ ہے۔
7۔ برسلز سپراؤٹس یا چھوٹی گوبھی
برسلز سپراؤٹس کا آدھا کپ 48 ملی گرام وٹامن سی فراہم کردیتا ہے ۔ اس طرح یہ سٹرابیری کی طرف سے فراہم کردہ 42 ملی گرام سے کچھ بہتر ہی نتائج دیتی ہے۔
ان کے علاوہ ٹماٹر کا رس، خربوزہ اور بند گوبھی بھی اس وٹامن کے حصول کے اچھے ذرائع ہیں۔ اگرچہ سٹرابیری ایک بہترین انتخاب ہے لیکن غذا میں تنوع لانا مدافعتی نظام اور مجموعی صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔