ایرانی فٹبالرز کا سکول پر حملے میں جان کھونے والی بچیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی فٹبالرز کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے میکسیکو پہنچ گئی ہے۔ ایرانی ٹیم نے اس موقع پر اپنی جیکٹس پر ایسی پنیں سجا رکھی تھیں جو 28 فروری کو اپنے سکول پر امریکی و اسرائیلی بمباری سے جان کھونے والی بچیوں کے ساتھ غیر معمولی اظہار یکجہتی تھا۔

اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف شروع کی گئی اپنی مشترکہ جنگ میں پہلے ہی روز مناب شہر میں بچیوں کے پرائمری سکول پر بمباری میں ایک سو ستر کے قریب بچیوں کی اموات واقع ہوئی تھی۔

ایرانی فٹ بالرز نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پہنچنے کے موقع پر اپنی جیکٹس پر ایسی پنیں لگا رکھی تھیں جس کے ذریعے ان مناب سکول کی بچیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا خاموش اہتمام کیا۔

اس سے قبل ایرانی کھلاڑی ان بچیوں کی یاد ترکیہ میں ہونے والی وارم اپ گیمز میں بھی منانے کا اہتمام کر چکے ہیں۔ یہ وارم اپ گیمز ماہ مارچ میں منعقد کی گئی تھیں۔ حتیٰ کہ ایرانی اعلیٰ سطح کا وفد جب اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کے ساتھ مذاکرات کے لیے پہنچا تو بھی جہاز کو ان مناب سکول کی بچیوں کی یادگار بنایا گیا تھا۔

یاد رہے اب ایرانی فٹ بالرز کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ہفتے کے روز ترکیہ سے خصوصی طیارے میں پہنچی ہے۔ اس ٹیم نے ترکیہ میں کئی ٹرینگ سیشن کیے اور ہفتے کے روز میکسیکو پہنچ گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہا ایرانی ٹیم تین مختلف مرحلوں میں اپنے میچ امریکہ میں کھیلے گئی۔ امریکہ نے بعض ایرانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ امریکہ کے مطابق ان کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں