کامیاب اور پُرسکون زندگی کے لیے 9 صبح کے معمولات: دادیوں کی سکھائی ہوئی عادتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

خود ترقی (سیلف ڈویلپمنٹ) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا معمول دن کی سمت اور مجموعی زندگی کے معیار کو طے کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ جو افراد منظم صبح کی عادات اپناتے ہیں، وہ عموماً زیادہ خوشی، بہتر صحت اور زیادہ پیداواری صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہر رپورٹس کے مطابق ان میں سے کئی عادات سادہ طرزِ زندگی سے متاثر ہیں، جیسا کہ پہلے زمانے میں دادیوں کی زندگی ہوا کرتی تھی، جہاں زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو اہمیت دی جاتی تھی اور جدید دور کے دباؤ اور تیز رفتار زندگی سے دور رہنے کی کوشش کی جاتی تھی۔

Your Tangoکی ایک رپورٹ کے مطابق ذہین اور زیادہ خوش رہنے والے افراد میں نو صبح کی مشترکہ عادات پائی جاتی ہیں، جن میں نمایاں یہ ہیں:

1- سادہ اور منظم ناشتہ کرنا

متوازن ناشتہ دن کی شروعات کو توانائی اور توجہ کے ساتھ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سادہ غذا لی جائے جیسے انڈے کے ساتھ ٹوسٹ اور اورنج جوس، یا کیفین کے بغیر گرین ٹی کے ساتھ پھل اور پنیر۔

جرنل Current Developments in Nutrition میں شائع ایک تحقیق کے مطابق صبح کا کھانا موڈ بہتر بنانے اور روزانہ کی غذائی معیار کو بہتر کرنے سے منسلک ہے۔ اگرچہ یہ عادت روایتی لگتی ہے، لیکن اس پر عمل جسمانی اور ذہنی دونوں لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

2- اسکرین کے بجائے کاغذی مطالعہ

زیادہ خوش افراد دن کی شروعات موبائل یا اسکرین کے بجائے اخبار یا کتاب پڑھنے سے کرتے ہیں۔ یہ عادت ذہن کو آہستہ آہستہ بیدار کرتی ہے اور ڈیجیٹل معلومات کے دباؤ سے پہلے ذہنی سکون برقرار رکھتی ہے۔

3- فوراً بستر سے اٹھ جانا

کامیاب افراد الارم بجتے ہی فوراً اٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ مزید پانچ منٹ لیتے رہیں۔ وہ اپنی نیند کا وقت پہلے سے طے کرتے ہیں اور اسی پر عمل کرتے ہیں، جس سے دن کا آغاز زیادہ منظم اور پُرجوش ہوتا ہے۔

4- انٹرنیٹ کا محدود استعمال

دن کی شروعات میں یہ افراد انٹرنیٹ کو نظم و ضبط کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ کچھ ای میل چیک کرتے ہیں، کچھ روزانہ کے کام دیکھتے ہیں یا کراس ورڈ کھیلتے ہیں، جبکہ کچھ مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔یہ عادت غیر ضروری اسکرولنگ اور منفی خبروں سے بچاتی ہے اور یہ مہارت اکثر بڑی عمر کے افراد میں زیادہ دیکھی جاتی ہے۔

5- گھر سے باہر کے کام صبح جلد مکمل کرنا

خوش مزاج افراد اپنی روزمرہ ضروریات صبح کے ابتدائی وقت میں مکمل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس سے شام کا وقت آزاد رہتا ہے اور جسمانی سرگرمی بھی بڑھتی ہے۔

6- بغیر دباؤ کے جسمانی حرکت

روزانہ کی ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی جیسے اسٹریچنگ یا سیر ان کے معمول کا حصہ ہوتی ہے۔ وہ اسے ورزش نہیں بلکہ ایک قدرتی عمل سمجھتے ہیں جو مزاج اور صحت دونوں کو بہتر کرتا ہے۔2020 کی ایک تحقیق کے مطابق یہ عادات وزن کم کرنے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔

7- صبح کی کافی کو ایک خاص معمول بنانا

یہ افراد کافی کو صرف کیفین کے لیے نہیں بلکہ ایک پرسکون صبح کی رسم کے طور پر لیتے ہیں۔ وہ اسے آہستہ آہستہ پیتے ہیں اور اس دوران سکون اور غور و فکر کا وقت نکالتے ہیں۔

8- ظاہری صفائی اور ترتیب کا خیال رکھنا

چاہے گھر سے باہر جانا نہ بھی ہو، یہ افراد خود کو صاف ستھرا اور منظم رکھتے ہیں۔ اس میں نہانا، بال سنوارنا اور مناسب لباس پہننا شامل ہے، جو خود اعتمادی بڑھاتا ہے۔

9- دن شروع ہونے سے پہلے ذاتی وقت نکالنا

زیادہ خوش افراد اپنے دن کی شروعات سے پہلے کچھ وقت اپنے لیے مخصوص کرتے ہیں۔ دادیوں کی طرح وہ صبح جلد اٹھ کر خاموشی، چائے یا ہلکی واک جیسے کام کرتے ہیں تاکہ ذہنی طور پر دن کے لیے تیار ہو سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں