حج سیزن

حج سیزن: مسجد حرام میں 9 ہزار ریگولر اور برقی گاڑیاں 24 گھنٹے تیار ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی مسجد حرام میں عازمین کی نقل و حرکت کی خدمات کی ذمہ دار ایجنسی نے 1444ھ کے حج سیزن کے دوران مسجد میں نقل و حمل کی خدمات کو مربوط کرنے کے لیے 9000 برقی اور ریگولر گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ یہ سروس معیاری فیلڈ منصوبوں میں نقل و حمل کی خدمات کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے عازمین حج کی ضروریات کے پیش نظر تیار کی گئی ہے۔

مسجد حرام میں موبلٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹراحمد المقاطی نے بتایا کہ انتظامیہ نے لائسنس رکھنے والے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی پارکنگ کے تین مقامات مختص کیے ہیں۔

پہلا مقام اجیاد کے داخلی راستے پر باب ملك عبدالعزيز ہے، دوسرا مقام مسجد حرام کے گراؤنڈ فلورمیں باب شاہ فهد اور تیسرا مقام جہاں برقی اور ریگوکر گاڑیوں کے ڈرائیورورں کو رکنے کا کہا گیا ہے وہ ’مسعیٰ‘ کا فسٹ فلور ہے۔ ضرورت مند عازمین کو ان مقامات سے گاڑیاں اجرت پر مل سکتی ہیں اور وہ ان پر سوار ہو کر مناسک ادا کرسکتے ہیں۔

مسجد حرام میں گاڑیوں کی سروس کو تین شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور تینوں کے لیے الگ الگ رنگ تجویز کیے گئے ہیں۔ مسجد حرام میں گاڑیوں کی سروس فراہم کرنے کے لیے مشروط اجازت نامہ حاصل کرکے یہ سروس فراہم کی جا سکتی ہے۔ ضروری شرائط پورا کرنے، ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے، فیلڈ میں ان کی نگرانی کرنے اور معیار اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین سطح پر عمل کرنے اور کرایوں کے شیڈول پر عمل درآمد سمیت تمام وضع کردہ شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ان شرائط میں ضروری ہے کہ گاڑی کا وزن 140 کلو گرام سے زیادہ نہ ہو اور ہر گاڑی کی نشست کی چوڑائی 51 سینٹی میٹر لمبی اور 41 سینٹی میٹر گہرائی سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ ہر گاڑی کے ٹائر ربڑ کے ہونے چاہئیں تاکہ مسجد حرام کے صحنوں میں چلتے ہوئے فرش اور ٹائلوں پر نشانات نہ پڑیں۔

شرائط میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور اور انتظامی ڈیٹا کے پرمٹ نمبر کے لیے معلوماتی پلیٹس لگائی جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں