عید الاضحیٰ کے پہلے دن بدھ کے روز فجر سے حجاج کرام نے منیٰ کی طرف رخت سفر باندھا جہاں انہوں نے منیٰ میں جمرہ عقبہ میں سنت ابراہیمی زندہ کرتے ہوئے ’شیطان‘ کو کنکریاں ماریں۔
دوسری طرف سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی تھی کہ وہ کنکریاں جمع کرنے کے لیے پہاڑوں پر چڑھنے سے اجتناب کریں۔
وزارت حج نےسماجی رابطوں کے پلیٹ فارم’ٹویٹر‘ کے اکاؤنٹ کے ذریعے کنکریاں اٹھانے کے لیے پہاڑوں پر چڑھنے اور کنکریاں پھینکتے وقت دوسروں کو نقصان پہنچانے سے بچنے کا مشورہ دیا۔
شكرًا لتعاونك ووعيك في رمي الجمرات.#أذن_بالناس #بسلام_آمنين#مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/gQZxr299Up
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) June 28, 2023
وزارت حج نے وضاحت کی کہ " ہر حاجی سات کنکریاں پھینکے۔ کنکریوں کے چھوٹے بڑے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ ایک سائز کی کنکریوں کا ملنا ضروری نہیں۔
وزارت حج نے حجاج کرام سے جمرات پر پتھراؤ کے دوران ہجوم اور بھگدڑ سے بچنے پر زور دیا۔ انہوں نے حجاج کرام سے کہا کہ وہ تفویج پروگرام کے مطابق باہر نکلیں اور پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنے سے گریز کریں۔
حجاج کرام نے آج بدھ کے روز مسجد حرام میں آمد کے بعد طواف افاضہ شروع کیا ہے۔ ’طواف افاضہ‘ کے موقعے پرصدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے عازمین کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور عازمین کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
-
حجاج کرام عید الاضحی کے پہلے روز "طواف افاضہ" کی سعادت حاصل کرتے ہوئے
حجاج کرام نے آج بدھ کے روز مسجد حرام میں آمد کے بعد طواف افاضہ شروع کیا ہے۔طواف ...
حج -
مسجد حرام اور منیٰ میں حجاج کرام کی خیمہ بستی کا خلاء سے نظارہ کیجیے
اماراتی خلا باز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے حج کے موقعے پر حرم مکی اور منیٰ کی ...
مشرق وسطی -
مزدلفہ میں شب بسری کے بعد حجاج کی شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے منیٰ میں آمد
حجاج جمرات میں رمی کرنے کے بعد قربانی کرتے ہیں جس کے مکمل ہو جانے کے بعد بال ...
حج