حجاج کرام نے آج بدھ کے روز مسجد حرام میں آمد کے بعد طواف افاضہ شروع کیا ہے۔طواف افاضہ کے موقعے پرصدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے عازمین کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور عازمین کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
ان سہولیات کی فراہمی کا مقصد ضیوف الرحمان کو اللہ کے گھر میں مناسک حج کی ادائی میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
نصف شب حجاج کران نے مزدلفہ سے منیٰ کی طرف سفر شروع کیا جہاں انہوں نے جمرہ العقبہ [جمرہ کبریٰ] میں رمی کے مناسک ادا کیے۔ تمام عازمین نے سنت ابراہیمی کے مطابق شیطان کو سات سات کنکریاں ماریں۔
خیال رہے کہ کرونا کی وبا کے بعد پہلی بار پوری گنجائش کے تحت حج کا انتظام کیا ہے۔ لاکھوں عازمین کو جدید ترین خدمات وار سہولیات کے تحت حج کا انتظام کرنا مملکت کی بڑی کامیابی ہے جس نے کرونا کے بعد درپیش تمام چیلنجز سے کامیابی سے نمٹتے ہوئے بڑی تعداد میں عازمین کا استقبال کیا ہے۔
-
مسجد حرام اور منیٰ میں حجاج کرام کی خیمہ بستی کا خلاء سے نظارہ کیجیے
اماراتی خلا باز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے حج کے موقعے پر حرم مکی اور منیٰ کی ...
مشرق وسطی -
مزدلفہ میں شب بسری کے بعد حجاج کی شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے منیٰ میں آمد
حجاج جمرات میں رمی کرنے کے بعد قربانی کرتے ہیں جس کے مکمل ہو جانے کے بعد بال ...
حج -
سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان حج خدمات کا جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ...
بين الاقوامى