اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے "یوم ترویہ" کے دوران مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ اور منیٰ میں حجاج کرام کی خیمہ بستی کی خلا سے تصاویر لی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے سے لی گئی تصاویر سلطان النیادی نے اپنے ٹویٹر پیج پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ "خدا کے مقدس گھر کے زائرین، خوش رہیں اوراپنی ایمانی اور روحانی خوشی کو دوبالا کریں۔ آپ کی بھلائی پر مہر لگائی گئی ہے۔ آپ ایک عظیم دن یعنی حج کے موقعے پر نیک اعمال کررہے ہیں۔ اللہ آپ کے اعمال کو شرف قبولیت عطا کرے "۔
حجاج بيت الله الحرام، طبتم وطاب مسعاكم وختم بالصالحات أعمالكم في يوم الحج الأكبر.
— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) June 27, 2023
منظر للمشاعر المقدسة التقطته بالأمس في "يوم التروية" ويظهر فيه بيت الله الحرام 🕋 وخيام الحجاج في منى pic.twitter.com/VZgzdAY9Mf
انہوں نے مزید لکھا کہ "مقدس مقامات کا ایک نظارہ جو میں نے ’یوم ترویہ‘ پر لیا تھا۔ اس میں بیت اللہ اور منیٰ میں حاجیوں کی خیمہ بستی دکھائے گئے ہیں۔"
حجاج کرام یوم عرفہ کی تیاری کے لیے نو ذی الحج کو طلوع آفتاب تک ترویہ کا دن گزارنے کے لیے منیٰ پہنچے۔ منگل کو غروب آفتاب کے بعد خدا کے مقدس گھر کے زائرین نے عرفات کو الوداع کیا اور وہاں سے اپنا ایمانی سفر مزدلفہ کی طرف جاری رکھا۔ حجاج کرام آج رمی جمرات کریں گے۔ اس کے بعد قربانی کے اور دیگر مناسک ادا کریں گے۔