حج 1444

سعودی عرب: سرکاری حج پروگرام کے تحت 450 معذوروں اور یتیموں نے فریضہ حج ادا کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے متعدد سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے معذور افراد کے حج کے لیے اپنے قومی اقدام کے تیسرے سیزن کے حصے کے طور پر 450 معذور اور یتیم افراد کو 1444 حج سیزن میں شامل کیا۔

یتیموں اور معذوری سے دوچار افراد کے حج کے پروگرام میں سعودی عرب کی حکومت، اس کے مختلف اداروں اور غیر منافع بخش ادارے شامل ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

اس اقدام کا مقصد معذور افراد اور یتیموں کو آسانی اور سہولت سے حج کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے، اس کے علاوہ معاشرے میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔

وزارت حج نے بتایا کہ معذوری سے دوچار افراد اور یتیم عازمین کو نقل وحمل کی جدید اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ مسجد حرام اور دوسرے مقدس مقامات میں ان کے لیے الگ راستے مختص کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کی طبی ضروریات کا خاص خیال رکھا گیا۔ ادویات اور ضروری سامان، سائن ٹرانسلیٹر اور بریل جیسی سہولیات فراہم کی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ معذوروں اور یتیموں کے لیے حج کا قومی اقدام سنہ 1442ھ میں شروع کیا گیا تھا اور اس میں 200 عازمین نے شرکت کی تھی جب کہ 1443ھ میں اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد مملکت کے تمام خطوں سے 300 تک پہنچ گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں