مدینہ منورہ میں ایک ہفتے میں 16 ہزار حجاج کرام کو طبی خدمات کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

20 سے 27 ذی الحجہ 1444ھ کے دوران مدینہ منورہ میں سولہ ہزار سے زاید حجاج کرام کو صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا کہ 14,435 عازمین نے مسجد نبوی ﷺ سے متصل سیزنل ہیلتھ سینٹرز مراکز اور وسطی خطے کے آس پاس کے علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے مراکز سے خدمات حاصل کیں، جب کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں 2012 حجاج کرام کو لایا گیا۔ اس دوران 30 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن آپریشنز کیے گئے۔ 19 دیگرحجاج کرام کی سرجری کی گئی۔ 33 ڈائیلاسز کیے گئے، 4,814 حجاج کرام کو صحت کی تعلیم اور آگاہی، ہوٹلوں، پناہ گاہوں، شٹل بسوں، صحت اور عوامی سہولیات کے بارے میں رہ نمائی فراہم کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں