سعودی عرب کی وزارت اطلاعات 1446 ہجری کے حج سیزن کے لیے "Hajj Media Hub" کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔ وزارت اس سرگرمی کا آغاز مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس کے نمائش اور تقریبات مرکز میں 5 سے 8 ذو الحجہ 1446ھ، یعنی 1 سے 4 جون 2025ء کے درمیان کر رہی ہے۔ یہ اقدام "خدمتِ ضیوف الرحمن" پروگرام کے ساتھ تزویراتی شراکت داری میں کیا جا رہا ہے۔
یہ سعودی وژن 2030 کے اہدافی پروگراموں میں شامل ہے، اور اس کا انتظام متحدہ میڈیا آپریشن سینٹر برائے موسم حج کر رہا ہے۔ سرگرمیوں کا یہ مرکز (Hub) ایک مکمل میڈیا کمیونٹی اور ماحول فراہم کرے گا جو صحافیوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے رپورٹنگ میں مدد دے گا، تاکہ حج 1446ھ کی مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا کوریج کو مزید تخلیقی اور مؤثر بنایا جا سکے۔
میڈیا مرکز میں 6 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ایک تفاعلی میڈیا نمائش شامل ہے، جس میں اللہ کے مہمانان کو دی جانے والی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میڈیا بریفنگوں کے لیے ایک پلیٹ فارم، مکمل سہولیات سے آراستہ میڈیا مرکز، مختلف اسٹوڈیوز، براہِ راست میڈیا مواد کی ترسیل کے لیے موبائل گاڑیاں، اور ورچوئل پریس سینٹر "VPC" شامل ہیں جو مستقل تازہ ترین صورت حال اور خدمات فراہم کرتا رہے گا۔ ورچوئل پریس سینٹر تک رسائی کے لیے vpc.media.gov.sa کا لنک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ توقع ہے کہ اس میڈیا مرکز سے 5000 سے زائد میڈیا نمائندے، ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد مستفید ہوں گے۔
اس سال میڈیا مرکز میں مختلف زون شامل کیے جائیں گے۔ ان میں "ترحاب" ایک ایسا زون ہے جہاں زائرین کا استقبال کیا جائے گا، جب کہ "Hajj Window" کی اسکرینوں کے ذریعے زائرین حج کی متاثر کن کہانیاں اور تجربات، تخلیقی انداز میں دیکھ سکیں گے۔ اسی طرح "ٹرانسفارمیشن ایگزیبیشن" میں حج کی خدمات کو تفاعلی تجربے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں "میڈیا بریفنگز پلیٹ فارم" میں حج سیزن میں شریک تمام سرکاری اداروں کی میڈیا سرگرمیوں کو یکجا کیا جائے گا۔ اسی طرح "میڈیا کمیونٹی" میں صحافی جدید ترین سہولتوں اور تکنیکی خدمات سے مستفید ہوں گے۔
"ٹرانسفارمیشن ایگزیبیشن" میں 11 سرکاری و نجی ادارے شریک ہیں، جن میں وزارت داخلہ، وزارت حج و عمرہ، وزارت بلدیات و رہائش، وزارت ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات، مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ کی شاہی اتھارٹی، سعودی واٹر اتھارٹی، میڈیا شراکت دار "ون" گروپ، اسٹوڈیو شراکت دار "أمان"، پروڈکشن شراکت دار "ساين"، معاون ادارہ "Tree Sixty"، اور میزبان شراکت دار "جدہ گیٹ وے فوکو ہوٹل" شامل ہیں۔
میڈیا مرکز کے پہلے ایڈیشن میں دو ہزار سے زائد صحافی، میڈیا اہل کار اور زائر شریک ہوئے تھے، اور پندرہ سے زیادہ سرکاری و نجی ادارے گیارہ مختلف علاقوں میں شریک تھے۔
میڈیا سرگرمی مرکز میں شرکت کے خواہش مند افراد اس لنک کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں:
https://hub.media.gov.sa/Home/Registration
-
سعودی عرب: حج 2025 کے سیزن کے لیے "سرجیکل روبوٹ" متعارف
انسانی جراحی کی مداخلت کی ضرورت کم ہو جاتی ہے
حج -
اجازت کے بغیر حج کرنا سنگین شرعی خلاف ورزی ہے: مفتی اعظم سعودی عرب
سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر سکالرز کی کونسل کے چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی برائے ...
حج -
پانچ عازمینِ حج گرمی سے نڈھال: سعودی وزارتِ صحت
گرمی سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں موجود، رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت
حج