سعودی عرب: اپنی نوعیت کی واحد صحت گاڑی نے یوگنڈا کے عازم حج کی جان بچا لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حرم مکی میں ملک فیصل سپیشلائزڈ ہسپتال سے منسلک موبائل فالج یونٹ نے یوگنڈا کے ایک عازم حج شہری کو شدید دماغی خون بہنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی جان بچا لی۔

یہ شہری مسجد حرام میں موجودگی کے دوران بے ہوش ہو گئے تھے جہاں فوری طور پر کیس کی تشخیص کی گئی اور ان کا فوری علاج شروع کیا گیا۔ اس شہری کو پھر ملک عبدالعزیز ہسپتال، جو مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر کا حصہ ہے، منتقل کردیا گیا تاکہ ضروری طبی دیکھ بھال مکمل کی جا سکے۔ یہ سب ایک مربوط صحت کے نظام کے تحت کیا گیا۔

اس نظام کا مقصد صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ لوگوں تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ یہ "صحت کے شعبے کی تبدیلی" کے پروگرام اور "ضیوف الرحمن کی خدمت" کے پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے جو سعودی عرب کے "ویژن 2030" کا حصہ ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی واحد

یوگینڈا کے شہری کی جان بچانے میں جس گاڑی نے حصہ لیا یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی واحد ہے۔ اس میں ایک مربوط طبی ٹیم شامل ہے جس میں ایک نیورولوجسٹ اور کارڈیولوجسٹ، ایک سانس کے علاج کا ماہر، ایک ایمرجنسی نرسنگ ماہر، ایک ریڈیالوجی ٹیکنیشن اور ایک پیرامیڈک شامل ہیں۔ اس میں ایک سی ٹی سکین مشین بھی ہے جو تشخیص اور علاج کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔

یوگنڈا کے حاجی کو صرف 16 منٹ میں علاج کی سہولت فراہم کردی گئی۔ یہ عالمی سطح پر منظور شدہ وقت 60 منیٹ کا چھٹا حصہ ہے۔ بیمار ہونے والے حاجی کی حالت میں بہتری آئی ہے اور وہ اپنی مناسک ادا کرنے کے لیے اپنی طبی بحالی مکمل کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size