حجاج کی جانب سے سعودی عرب کی میزبانی، نظم و ضبط کی تعریف

اس سال 2400 سے زائد عازمین کی میزبانی کی گئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خادم الحرمین شریفین کی طرف سے مہمانوں کے پروگرام برائے حج و عمرہ کے متعدد حجاج نے میدانِ عرفات میں کھڑے ہو کر گہرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلبیہ پڑھنا اور دعا کرنا ان کی زندگی کے گہرے ترین اور یادگار ترین لمحات میں سے تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنی آمد سے لے کر مقدس مقامات تک پہنچنے تک مملکت کی فراخدلانہ میزبانی کی تعریف کی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد عامر نے کہا: "یومِ عرفہ ہر تفصیل میں غیر معمولی ہے؛ یہ سکون اور اطمینان کا ایک خوبصورت وقت ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنی عزت، نظم و ضبط اور نگہداشت ملے گی۔"

جاج کرام نے سعودی عرب آمد سے لے کر مقدس مقامات تک پہنچنے تک مملکت کی فراخدلانہ میزبانی کی تعریف کی۔ (ایس پی اے)
جاج کرام نے سعودی عرب آمد سے لے کر مقدس مقامات تک پہنچنے تک مملکت کی فراخدلانہ میزبانی کی تعریف کی۔ (ایس پی اے)

ایس پی اے کی خبر کے مطابق انہوں نے رسومات کو آسان اور ہر حاجی کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے مملکت اور اس کی قیادت کی تعریف کی۔

فلسطین سے تعلق رکھنے والے حاجی سامح ابوبکر نے حجاج کی نقل و حرکت کے لیے خدمات اور غیر معمولی نظم و ضبط کو سراہا۔

انہوں نے کہا: "اس عظیم دن پر جو جذبات ہیں، وہ ناقابلِ بیان ہیں۔ جب ہم حاجیوں کو یکجہتی سے تلبیہ ادا کرتے دیکھتے ہیں تو ہمارے دل خوشی سے معمور ہو جاتے ہیں۔ یہ لمحات یادوں میں محفوظ رہیں گے۔"

اس سال خادم الحرمین الشریفین کے مہمان حجاج کے پروگرام کے تحت سعودی مملکت نے 100 سے زائد ممالک کے 2,400 سے زائد عازمین کی میزبانی کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں