بحرین نے احتجاج کیلیے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر لیا
دو روز قبل ایران نے بھی بحرینی ناظم الامور کو طلب کیا تھا
بحرین کی وزارت خارجہ نے بحرین کے بارے میں ایرانی ترجمان کے جارحانہ الفاظ کہے جانے پر ایرانی ناظم الامور کو طلب کر لیا ہے۔ تاکہ بحرین کی طرف سے باضابطہ احتجاج سے آگا ہ کیا جا سکے۔
ایک روز پہلے ایرانی ترجمان مرزیخ افہام نے بحرین کے ناظم الامور کو طلب کر کے بحرین کی طرف سے ایران مخالف الزامات پر احتجاج کیا تھا۔
بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ '' ایرانی عوام کو اپنے ملک میں نا انصافی، بھوک اور حقوق سے محرومی کا سامنا ہے۔''
اس پر بحرین کے وزیر خارجہ کو جواب دیتے ہوئے کہا گیا ایران کی طرف سے کہا گیا '' اس طرح کے ریمارکس بحرینی حکام کی وہ فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے جو انہیں بحرین کے مظلوم عوام کے جائز مطالبات سے ہوتی ہے۔''
واضح رہے ایران بحرین میں سنی حکمرانی کے خلاف شیعہ اپوزیشن کے مطالبات کی حمایت کرتا ہے، جبکہ بحرین کی حکومت کو علاقے کی دیگر حکومتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔
-
بحرین میں فرقہ وارانہ دینی سیاسی جماعت "علماء کونسل" پر پابندی عائد
علماء کونسل پر ملک میں فرقہ واریت اور دین میں غلو کے الزامات
مشرق وسطی -
بحرین میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام
کشتی کے ذریعے لایا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود پکڑا گیا،13 مشتبہ افراد گرفتار
بين الاقوامى -
بحرین: عدالت نے پچاس افراد کو قید کی سزا سنا دی
انقلاب کے لیے نوجوانوں کو منظم کرنے کا الزام تھا
مشرق وسطی