اسلام کے تاریخی میدان جنگ کو محفوظ بنانے کا فیصلہ
ضعیف العقیدہ لوگوں کی تعلیم وتربیت کا انتظام
سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں موجود تاریخی اوراسلامی تاریخ کی اہم غزوات کے میدان جنگ کے تحفظ اور ان کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا ہے۔
محمکہ سیاحت کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلیمان نے الاحساء شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ملک میں موجود جنگوں کے تاریخی مقامات کی حفاظت اور ان کی تعمیر نو کا حکم دیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات کی روشنی میں مقام بدر، احد، خندق اور دیگر تاریخی میادین جنگ کی ڈویلپمنٹ کی جا رہی ہے
شہزادہ سلطان بن سلمان کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے تاریخی مقامات کی تعمیرو ترقی اور ان کی حفاظت کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزوات اور تاریخی جنگی مقامات کے علاوہ غارحراء جیسے سیاحتی مقامات کی صفائی اوراس کی طرف جانے والے راستوں کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔
شہزادہ سلطان نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں میں سے بعض ضعیف الاعتقاد لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ ہم نے ان کی رہنمائی کے لیے بھی خصوصی دینی تعلیم کا اہتمام کیا ہے۔ یہ دینی تعلیم سیاحتی مقامات قریب ہی دی جائے گی تاکہ عوام الناس تک دین حنیف کی حقیقی تعلیمات پہنچائی جا سکیں۔
-
مکہ معظمہ اور مقامات مقدسہ کے مابین 58 زمین دوز راستے تیار
سرنگوں سے نقل وحرکت کے تحفظ کی یقین دہانی
بين الاقوامى -
سعودی حکومت مکہ کے مغربی داخلی راستے کو وسعت دے گی
جرائم کی مرکز بستی'' ہوش بکر'' گرانے کے لیے مکینوں کو نوٹس جاری
مشرق وسطی -
مکہ مکرمہ: منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں کثیر المنزلہ خیموں کا منصوبہ
پانچ تاریخی مقامات کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
مشرق وسطی