.

ویتنام: پُل گرنے سے آٹھ افراد ہلاک، 30 زخمی

لقمہ اجل بننے والے ایک جنازے پر جا رہے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ویت نام میں دریا پر بنا پل ٹوٹنے سے اسے عبور کرنے والے آٹھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب شہری ایک حکومتی عہدیدار کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ کسی شخص نے اس ہولناک حادثے کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی تیار کر لی جسے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ "یو ٹیوب" پر نشر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی ویتنام کے علاقے "چووا" میں اس وقت پیش آیا جب مقامی شہری دریا پر بنا کچا پُل عبور کر کے ایک حکومتی عہدیدار کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ایک ہی میں پل پر چڑھ گئی۔ ابھی لوگ پل پر پندرہ میٹر بھی آگے نہیں گئے تھے کہ پل ٹوٹ کر گر پڑا۔ جس کے نتیجے میں پل پر موجود تمام افراد دریا کے کنارے پتھروں اور پانی میں جا گرے۔