لاپتہ طیارہ، گیارہ دن بعد تھائی ریڈار بھی بول پڑا
پہلے ریڈار ریکارڈ چیک نہ کیا تھا، تھائی حکام
گیارہ دن پہلے لاپتہ ہونے والے ملائیشیا کے مسافر طیارے کے سلسلے میں آج بدھ کے روز تھائی لینڈ نے بھی اپنے ریڈارز کی مدد سے ایک نامعلوم طیارے کو مانیٹر کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پرواز ایم ایچ 370 کی طرف سے چند ہی منٹ بعد پیغام منتقل کیا گیا لیکن تھائی حکام نے اپنے ملک کیلیے اس جہاز کو کوئی خطرہ نہ سمجھتے ہوئے اس بارے میں رپورٹ نہ کیا۔
تھائی حکام کے مطابق یہ معلومات طیارہ لاپتہ ہونے کے نو دن بعد ریڈار کی لاگ رپورٹ کی مدد سے ملائیشیا کی طرف سے ایک درخواست پر سامنے آئی ہیں۔ ریڈارز کے لاگ ریکارڈ کے مطابق '' ایک نامعلوم طیارہ تھائی وقت کے مطابق رات بارہ بج کر 28 منٹ پر ریڈار پر نمودار ہوا جبکہ چھ منٹ بعد یہ طیارہ جنوبی چینی سمندر کی طرف غائب ہو گیا ، جہاز کا رخ کوالالمپور کی طرف تھا۔
واضح رہے ایک اطلاع کے مطابق بوئنگ 777 کا آخری مرتبہ ایک بج کر 21 منٹ پر ملائیشین وقت کے مطابق ملائیشین کنٹرول سے رابطہ ہوا۔ لاپتہ طیارہ جس وقت ریڈار کے سامنے آیا یہ اپنی منزل کی مخالف سمت میں سفر کر رہا تھا۔ اس سے پہلے چین کے مواصلاتی سسٹم کے تحت جو آواز جہاز کی طرف سے سنی گئی وہ ایک بج کر 19 منٹ پر '' آل رائٹ ، گڈ نائٹ '' کی تھی۔
ملائیشیا ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ یہ آواز کاک پٹ میں شریک پائلٹ کی تھی۔ تھائی ائیر فورس کے ترجمان ائیر مارشل مانتھن کے مطابق اس جہاز سے ایک آدھ مرتبہ پھر سگنل آئے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ایم ایچ 370 تھا یا کوئی اور طیارہ تھا۔ ''
انہوں بعد میں آنے والے سگنلز کو متعین وقت دینے سے معذرت کی۔ مسافر طیارہ ملائیشیا کا اپنے سویلین ریڈار سے ایک بج کر تیس منٹ پر رابطہ ہوا اور دو بج کر 15 منٹ تک فوجی ریڈار سے رابطہ رہا۔
دوسری جانب تھائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ چونکہ تھائی لینڈ کی فضائی حدود سے باہر تھا اور نہ ہی اس سے تھائی لینڈ کو کوئی خطرہ تھا۔ اس لیے اس کا ریکارڈ چیک کرنے کی ضرورت نہ پیش آئی تھی۔
تھائی ترجمان نے اس امر کی تردید کی ہے کہ تھائی لینڈ نے یہ معلومات جان بوجھ کر روکے رکھی ہیں۔ خیال رہے اس وقت دنیا کے 26 ملک اس طیارے کی تلاش کیلیے کوشاں ہیں۔ لیکن ابھی تک کچھ کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔
-
لاپتہ طیارہ: چین اور امارات بھی ملائیشیا کی مدد کیلیے متحرک
دس روز سے لاپتہ طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا
بين الاقوامى -
لاپتہ طیارے کا شعوری طور پر رخ موڑا گیا: وزیر اعظم ملائیشیا
طیارہ فوجی ریڈار میں آیا، جہاز کا مواصلاتی سسٹم بند کیا گیا
بين الاقوامى -
لاپتا طیارہ : ویت نام نے سرچ آپریشن معطل کر دیا
ملائیشیا نے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید پھیلا دیا
بين الاقوامى -
ملائیشیا : لاپتہ طیارے کا سراغ نہ ملا، ہائی جیکنگ کا شبہ
ویتنامی حکام نے جہاز کا ملبہ دیکھنے کی تصدیق نہیں کی: تحقیقات کار
بين الاقوامى -
ملائشیا: لاپتا طیارے کے دو ایرانی مسافروں کی تصویر جاری
دونوں ایرانی یورپی ممالک کے چوری شدہ پاسپورٹس پر سفر کر رہے تھے
بين الاقوامى -
ملائشیا: بیجنگ جانیوالا طیارہ دوران پرواز لاپتہ، 239 زندگیاں خطرے میں
رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر میں گر جانیکا خدشہ، تلاش کیلیے آپریشن جاری
بين الاقوامى