.

کویت میں دل کی شکل کے تربوز کی فروخت

جاپان سے درآمد ایک خوشنما تربوز کی قمیت 351 ڈالر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یقیناً پانی سے بھرے تربوز کے لئے 351 ڈالر کی ادائیگی آپ کی جیپ پر بھاری ہو گی مگر ایسا عملی طور پر کویت میں ہو رہا ہے جہاں شوقین مزاج امراء دل کی شکل کے چمک دار تربوز بھاری قمیت ادا کر کے خرید رہے ہیں۔

کویت کے مقامی ٹی وی چینل 'الرائے' کی رپورٹ کے مطابق خوشنما تربوز جاپان سے درآمد کئے گئے ہیں۔ دکان پر دل کی شکل کے مہنگے تربوز کے ساتھ ہی رکھے بیضوی شکل کا تربوز 13 کویتی دینار یعنی 46 درہم کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے جس فارم ہاٶس میں دل شکل کے تربوز کاشت کئے گئے وہاں اس سیزن میں 120 تربوز تیار ہوئے، جن میں 40 کویت نے درآمد کئے۔

دل کی شکل کے باقی 80 تربوز جاپان اور روس کے حصے آئے جو بقول سلطان سینٹر ریٹیل انسٹاگرام کے ذریعے شوقین صارفین کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔