سعودی وزیر خارجہ کی روسی صدر پیوتن سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل ان دنوں روس کے دورے پر ہیں جہاں وہ آج بروز منگل ساحلی شہر "سوشی" میں صدر ولادی میر پیوتن سے ملاقات کریں گے۔

روسی ٹیلی ویژن 'رشیا ٹو ڈے' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل اور صدر پیوتن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کا بحران خاص طور پر زیر بحث آئے گا۔ دونوں رہنما شام میں جاری خانہ جنگی کی روک تھام کے لیے اپنے اپنے موقف سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں روس۔سعودی عرب دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان شام کے تنازع پر سرد جنگ چل رہی ہے۔ روس صدر بشار الاسد کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جس پر سعودی عرب کی جانب سے اسے مخالفت کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں