سعودی عرب میں اتوار سے رمضان المبارک کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور پہلا روزہ اتوار 29 جون کو ہوگا۔

عرب یونین برائے خلائی سائںس اور فلکیات کے ایک رکن خالد الذاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''جمعہ کو چاند کی رؤیت ممکن نہیں ہوگی کیونکہ چاند غروب شام سے قبل ہی مکمل طورپرغائب ہوجائے گا''۔

سعودی ماہرینِ فلکیات نے قبل ازیں ہی کہہ دیا تھا کہ ماہ صیام کا 29 جون اتوار سے آغاز ہوگا۔ انھوں نے بتایا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند 27 جون کو دیکھا نہیں جا سکے گا۔اس لیے 28 جون کو شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہوگی۔

واضح رہے کہ رمضان کے آغاز کا انحصار چاند کی رؤیت پر ہے۔اس ماہ کے دوران مسلمان سحری سے لے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔اس دوران وہ کچھ نہیں کھاتے پیتے اور بعض حلال امور سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے دوسرا رکن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں