سپین ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے
واقعے کی وڈیو کو یو ٹیوب پر دس لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں
سپین کے دوسرے بڑے شہر بارسلونا کے ایل پرات ائیرپورٹ پر دو مسافر طیاروں کے حادثے سے بال بال بچنے کی وڈیو کی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
یوٹیوب پر جاری کردہ اس دل دہلا دینے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فضائی کمپنی 'اوتیر' کا بوئنگ 767 لینڈنگ کے آخری مرحلے میں تھا کہ عین اسی وقت ارجنٹائن کی فضائی کمپنی کا ایک جہاز ائیربس اے 340 رن پر نمودار ہو گیا۔
لینڈنگ کے لئے پوزیشن لیتے ہوئے روسی بوئنگ کے پائلٹ نے بڑی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو انتہائی چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز فضا میں واپس بلند کر دیا ۔ بعد میں روسی ہواباز نے 'گو ارائونڈ' تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کروا دیا، جس کے نتیجے میں ایک المناک ہوتے ہوتے بچا۔
یہ وڈیو میگیوئیل اینجل نامی شخص نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی جسے اب تک دس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔
-
خلیج میں 'جعلی' طیارہ بردار بحری جہاز، امریکا بھی حیران
مغربی ذرائع ابلاغ نے ایران کیخلاف ماحول بنا دیا ہے: خبر ساں ادارہ
ایڈیٹر کی پسند -
ملائشیا: بیجنگ جانیوالا طیارہ دوران پرواز لاپتہ، 239 زندگیاں خطرے میں
رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر میں گر جانیکا خدشہ، تلاش کیلیے آپریشن جاری
بين الاقوامى -
لبنانی عاشق کی ائرپورٹ پر محبوبہ کو شادی کی پیشکش
رشتہ مانگنے کے منفرد طریقے سے مسافر بھی محظوظ ہوئے
بين الاقوامى