ملائیشیا ائیرلائنز کی شام کی فضائی حدود سے پروازیں

کوالالمپور سے لندن جانے والی پرواز نے یوکرین کا فضائی روٹ تبدیل کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ملائیشیا کی قومی فضائی کمپنی نے یوکرین میں اپنے مسافر طیارے کے تباہ کن حادثے کے بعد اب شام کی فضائی حدود سے مغربی ممالک کے لیے پروازیں چلانا شروع کردی ہیں۔

فضائی ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ملائیشین ائیرلائنز کی پہلے کوالالمپور سے لندن براستہ مشرقی یوکرین جانے والی پرواز کو اتوار کو شام کی فضائی حدود سے لندن بھیجا گیا ہے۔

ملائیشیا ائِیرلائنز کی پرواز ایم ایچ 17 کو گذشتہ جمعرات کی شب مشرقی یوکرین کی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مارگرایا گیا تھا اور اس واقعے میں طیارے میں سوار تمام دوسو تراسی مسافر اور عملے کے پندرہ ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔یہ بدقسمت طیارہ ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور آرہا تھا۔

اس حادثے کے بعد فضائی کمپنیاں یوکرینی فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان لڑائی والے علاقوں کے اوپر پروازوں سے گریز کررہی ہیں۔قبل ازیں ایشیا اور یورپ کے درمیان چلنے والی ہزاروں پروازیں یوکرین کی فضائی حدود سے ہی ہوکر گذرتی تھیں۔

پروازوں کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ملائیشیا ائیر لائنز کی کوالالمپور اور لندن جانے والی پرواز ایم ایچ 4 نے جمعہ اور ہفتے کو مشرقی ترکی کا فضائی روٹ اختیار کیا تھا اور اتوار کو اس نے شام کے اوپر سے پرواز کی ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی فضائی کمپنیاں بالعموم جنگ زدہ علاقوں کی فضائی حدود میں مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر پروازیں سے گریز کرتی ہیں اور ان کے لیے افغانستان ،شام اور یوکرین میں جنگوں اور خانہ جنگیوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں