فلسطینیوں کے لئے 100 ملین ریال کی سعودی امداد کا اعلان
خادم الحرمین الشریفین نے پہلے بھی 200 ملین ریال عطیہ کئے
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود نے فلسطینی وزارت صحت کو 100 ملین سعودی ریال کا عطیہ دیا ہے تاکہ جنگ زدہ غزہ کے علاقے میں ادویہ کی قلت کو دور کیا جا سکے۔
اس امر کا اعلان محکمہ صحت کے وزیر انجینئر عادل بن محمد فقیہ نے بتایا کہ شاہ عبداللہ کی جانب سے حالیہ امداد کو ادویہ اور ہنگامی علاج کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے استعمال کیا جائے کیونکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں ادویہ کی شدید قلت اور بالخصوص ہنگامی نوعیت اور جان بچانے والی دوائیوں کی انتہائی قلت ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل بھی خادم الحرمین الشریفین نے فلسطینی ہلال احمر کو 200 ملین سعودی ریال کی امداد فراہم کی تھی تاکہ اسرائیلی جارحیت کا شکار بننے والے بے گناہ فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔
-
غزہ پر اسرائیلی حملہ؛ اسلامی جہاد کا اہم رہنما شہید
رمضان المبارک کے جمعہ الوداع کے موقع پر اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں اسلامی جہاد ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر تشدد
ایک شہید 150 زخمی، پانچ کی حالت نازک، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر
مشرق وسطی -
الجیرین فٹبال ٹیم کی متاثرین غزہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد
شمالی افریقا کے بڑے ملک الجزائر کی قومی فٹبال ٹیم نے جنگ زدہ فلسطینی شہر غزہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
جامعہ الازھر کی متاثرین غزہ کے لیے امداد کا اعلان
ادویات پر مشتمل امدادی قافلہ جلد غزہ جائے گا
بين الاقوامى -
شاہ عبداللہ کی عراقیوں کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کی امداد
تشدد سے متاثرہ عراقیوں میں مذہب اور نسل سے بالاتر ہوکر امداد تقسیم کی جائے گی
بين الاقوامى -
غزہ پراسرائیلی جارحیت:پاکستان میں جمعہ کو یومِ سوگ
انسانی امداد پہنچانے کے لیے غزہ کی ناکا بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاكستان