شاہ عبداللہ کا دہشت گردی مخالف مشترکہ مؤقف پر زور
غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مذہبی رہ نماؤں پر زوردیا ہے کہ وہ اسلام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچانے کے لیے انصاف سے متعلق مشترکہ موقف اپنائیں۔ انھوں نے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔
شاہ عبداللہ نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ''اس وقت مسلم دنیا ایک تاریخی اور نازک دور سے گزر رہی ہے۔دہشت گرد یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوگئی ہے مگر وہ مخمصے کا شکار ہیں اور شرمناک بات یہ ہے کہ وہ مذہب کے نام پر لوگوں کو قتل کررہے ہیں حالانکہ اللہ نے کسی کی ناحق جان لینے سے منع فرمایا ہے ''۔
خادم الحرمین نے کہا کہ ''اسلام کا ان غدار دہشت گردوں کے افعال سے کوئی تعلق نہیں ہے''۔شاہ عبداللہ نے بیان میں اسرائیل کا براہ راست نام تو نہیں لیا لیکن اس کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ''دہشت گردی کی بہت سی شکلیں ہیں اور سب سے خطرناک ریاستی دہشت گردی ہے''۔
ان کا کہنا تھا کہ ''فلسطین میں ہمارے بھائیوں کا خون بہایا جارہا ہے۔گروپ اور ممالک دونوں ہی دہشت گردی کے مرتکب ہورہے ہیں اور یہ سب کچھ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سمیت عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے۔غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے''۔
سعودی فرمانروا نے بہت سے مسلم ممالک میں ہونے والی اتھل پتھل اور شورش پر عالمی برادری میں ''اختلافات'' پر تنقید کی اور کہا کہ اس خاموشی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ''اس ماحول میں ایک ایسی نسل پروان چڑھے گی جو ڈائیلاگ میں نہیں بلکہ تہذیبوں کے تصادم میں یقین رکھتی ہوگی''۔
-
دہشت گرد اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں: شاہ عبداللہ
سعودی حکومت اسلامی اقدار کے لیے کوشاں ہے: عید پر پیغام
بين الاقوامى -
فلسطینی صدر کی سعودی فرمانروا سے ملاقات
شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا
بين الاقوامى -
شاہ عبداللہ کے لئے الازہر سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری
جامعہ کا سعودی فرمانروا کی عالم اسلام کے لیے خدمات کا اعتراف
ایڈیٹر کی پسند -
فلسطینی زخموں پر مرہم، شاہ عبداللہ کے 50 ملین ڈالر
خطیر رقم فلسطینی ہلال احمر کے حوالے کی جا رہی ہے
مشرق وسطی -
دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے: شاہ عبداللہ
ماہ رمضان کی آمد پر خادم الحرمین الشریفین کا خصوصی پیغام
مشرق وسطی -
شاہ عبداللہ: سعودی عرب کے دفاع کے لیے اقدامات کی ہدایت
عراق میں جاری شورش پسندی کے تناظر میں سعودی سلامتی کی صورت حال پرغور
بين الاقوامى