سرکاری ریکارڈ کا کمال غیر شادی شدہ سعودی شادی شدہ قرار
محمد الجفالی سرکاری کھاتے میں 5 سال پہلے سے شادی شدہ ہے
ایک سعودی شہری نے اپنی منگیتر کا نام اپنے نام کے ساتھ سماجی امور کے سرکاری محکمے کے پاس درج کرانا چاہا تو اس خبر دی گئی کہ وہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق پانچ سال پہلے سے ہی شادی شدہ چلا آ رہا ہے۔
سعودی شہری محمد الجفالی ان دنوں اپنی شادی کی تیاری میں ہے اور اپنی ممکنہ بیوی کا اپنے نام کے حوالے سے شناختی کارڈ جلد سے جلد حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔
اس سلسلے میں سرکاری محکمے سے رابطہ کرنے پر انکشاف کیا گیا کہ وہ تو پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے ساتھ یہ ''خوشگوار واردات '' سرکاری ریکارڈ میں پانچ سال پہلے ہی ہو گئی تھی۔
اس نئی صورتحال میں محمد الجفالی کو سماجی امور کے محکمے کے مرکزی دفتر جا کر ثابت کرنا پڑا کہ وہ شادی شدہ نہیں ہے۔ اسے صرف سرکاری ریکارڈنے یہ '' اعزاز '' بخش دیا ہے۔
الجفالی کے مطابق سرکاری محکمے کے سربراہ نے اسے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سنگین غلطی کے مرتکب سرکاری اہلکار کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔ الجفالی کو یہ یقین دہانی اس کی طرف سے مطالبے کے بعد کرائی گئی ہے۔
-
سعودی عرب :سوشل میڈیا کے ذریعے خیراتی مہمیں
رمضان میں نوجوانوں کے گروپ ناداروں میں امدادی اشیاء تقسیم کررہے ہیں
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں تارکین وطن کیلئے خوشخبری
وزٹ ویزا ایک سال کی مدت تک بڑھایا جا سکے گا
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں باپ کے ہاتھوں اولاد کا قتل
گھریلو ناچاقی کا خونی انجام، 'العربیہ' کو تفصیلات موصول
بين الاقوامى