برصغیر پاک وہند میں القاعدہ کی نئی شاخ کا اعلان
القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے بدھ کو جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں برصغیر پاک وہند کے لیے اپنی تنظیم کی ایک نئی شاخ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
جہادی اور دہشت گرد گروپوں کی آن لائن مانیٹرنگ کرنے والے امریکا میں قائم گروپ ''سائٹ'' کے مطابق جہادی فورمز پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ ان کی نئی جنگجو تنظیم برما (میانمر) ،بنگلہ دیش اور بھارت کے کچھ حصوں میں مسلم خلافت کے قیام کے لیے کام کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے ان ممالک کے لیے پہلے برصغیر پاک وہند کی اصطلاح استعمال کی جاتی رہی ہے لیکن اب یہ قریب قریب متروک ہوچکی ہے اور اس کے بجائے جنوبی ایشیا ہی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر ایمن الظواہری نے ایسے وقت میں القاعدہ کی اس نئی شاخ کا اعلان کیا ہے جب القاعدہ سے ہی ماضی میں وابستہ ایک سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی نے عراق وشام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت کے نام سے اپنی حکومت قائم کررکھی ہے اور وہ اپنے مخالفین کو سنگین سزائیں دے کر موت سے ہم کنار کررہے ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
-
القاعدہ کا مشتبہ حامی فہد العجمی کویت میں گرفتار
امریکا اور اقوام متحدہ نے چند روز قبل پابندیاں لگائی تھیں
مشرق وسطی -
القاعدہ کی طرف سے امریکا پر حملوں کی ہدایت
انصار الشریعہ نے ٹوئٹر پر عام مسلمانوں سے بھی اپیل کی
مشرق وسطی -
القاعدہ نے یمن میں 15 فوجی قتل کر دئیے
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضر الموت میں 15 ...
بين الاقوامى -
یمن: القاعدہ حملے، چار سکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی
کارروائیاں صوبہ بیداء میں کی گئیں، جو القاعدہ کا گڑھ ہے
مشرق وسطی -
مراکش: القاعدہ کا 'داعش' کے خلیفہ کی بیعت سے انکار
مغرب اسلامی اور دوسرے شمال افریقی ملکوں میں سرگرم شدت پسند تنظیم القاعدہ نے دولت ...
بين الاقوامى -
اردن: جہادی رہنما نے داعش کی خلافت مسترد کر دی
داعش کی خلافت القاعدہ کے لیے بھی ایک چیلنج ہے: ماہرین
مشرق وسطی