یوگنڈا: امریکی سفارتخانے پر ممکنہ حملہ ناکام
پولیس نے الشباب کے عسکریت پسند اسلحے سمیت گرفتار کر لیے
یوگنڈا پولیس نے ایک چھاپے کے دوران افریقی عسکری گروپ الشباب کے مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے ان مشتبہ دہشت گردوں کا ہدف امریکی سفارت خانہ بتایا گیا ہے۔
یہ مشتبہ دہشت گرد بموں سے لیس تھے۔ پولیس کے مطابق امریکی سفارت خانے کو فوری طور پر درپیش خطرہ ٹل گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی صومالیہ میں لڑنے والی یوگنڈا کی فوج کی طرف سے ملنے والی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ واضح رہے حالیہ دنوں میں ایک امریکی فضائی کارروائی کے دوران الشباب کے سربراہ کی ہلاکت ممکن ہوئی تھی۔
اس کارروائی کے بعد الشباب نے کمپالا اور دوسرے شہروں میں حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اسلحہ اوربارود سمیت عسکریت پسندوں کو کمپالا سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس سربراہ کے مطابق "ہم نے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن سے اب تفتیش کی جارہی ہے۔" تاہم پولیس چیف نے اس بارے میں فی الحال مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
یوگنڈا پولیس کی اس کارروائی کے بعد امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کے لیے گذشتہ پیر کو جاری کردہ الرٹ واپس لے لیا ہے کہ "امریکی شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔" البتہ امریکی شہریوں کو احتیاط جاری رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔
سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے "ہمیں چوکس رہنا ہے، ہوسکتا ہے کہ کچھ دہشت گرد ابھی بھی موجود ہوں۔"
-
داعش کےخلاف جنگ، امریکا آگ سے کھیل رہا ہے: ایران
ایران نے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر ملک میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ...
بين الاقوامى -
ریپبلکن سینیٹر کو اسرائیل کی حمایت پر سٹیج چھوڑنا پڑا
اسرائیل سے نفرت، امریکا سے نفرت ہے، ٹیڈ کروز
بين الاقوامى -
داعش مخالف مشن، کیری کی عرب لیڈروں سے مشاورت
روس نے شام میں امریکا کے فضائی حملوں کی مخالفت کر دی
بين الاقوامى