یمن میں حوثی باغیوں اور قبائل میں جھڑپ، 16 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

صنعاء سے 'العربیہ' کے نامہ نگار نے ہسپتال ذرائع کے حوالے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ یمن کے شہر ایب کے شمالی علاقے یریم میں ہونے والے پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں 04 قبائیلیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والے 12 حکومت مخالف حوثی باغی بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قبائلی جنگجووں نے یریم کے علاقے میں ایک گاڑی کو 'آر پی جی' راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی پر بارہ حوثی باغی سوار تھے، جو حملے میں تمام کے تمام مارے گئے۔

'العربیہ' کے نامہ نگار کے مطابق مسلح قبائلیوں نے یمن کے وسطی شہر 'یریم' میں حوثی باغیوں کی مزید کمک کی آمد کے موقع پر قافلے کے راستے میں گھات لگا رکھی تھی۔ اس کارروائی کا مقصد حوثی باغیوں کی کمک کو ذمار سے ایب شہر پہنچنے سے روکنا تھا۔

ایب کے شمال میں 60 کلومیٹر کی مسافت پر واقع 'یریم' ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ حوثی قافلے پر حملے کے وقت ہونے والی مسلح جھڑپ میں دو قبائلی جنگجو بھی کام آئے۔ نیز گھات لگا کر کی جانے والی اس کارروائی میں حوثیوں کے اہم فیلڈ کمانڈر ابو جعفر اپنے مصاحبین سمیت ہلاک ہو گیا۔ انہیں زخمی حالت میں ذمار شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وسطی یمن کی البیضاء گورنری میں واقع رداع شہر میں ایک مرتبہ پھر القاعدہ سے وابستہ انصار الشریعہ گروپ اور حکومت کے حامیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ اسی شہر پر گذشہ رات حوثیوں نے دسیوں فوجی گاڑیوں کے قافلے سمیت حملہ کیا تھا۔

مقامی قبائلی ذرائع کے مطابق القاعدہ نے رداع شہر میں بارود سے بھری دو الگ الگ گاڑیوں سے حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد حوثیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اس کے بعد رداع شہر اور اس کی شمال مشرقی کالونیوں میں مسلح باغیوں اور القاعدہ کے حامیوں کے درمیان لڑائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں