امریکا:سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی میں اضافہ
دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر اقدام
امریکا نے دہشت گردی کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر دارالحکومت واشنگٹن اور دوسرے بڑے شہروں میں سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔
امریکا کے سیکریٹری (وزیر) برائے ہوم لینڈ سکیورٹی جیہ جانسن نے منگل کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ ''اس اقدام کی وجوہ بڑی واضح ہیں اور وہ یہ کہ دہشت گرد تنظیمیں قانون نافذ کرنے والے حکام اور دوسرے سرکاری عہدے داروں سمیت ملکی سرزمین پر حملوں کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ کینیڈا میں حال ہی میں تشدد کے ایک واقعے میں سرکاری اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے''۔
انھوں نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ''دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ امریکا ،سرکاری تنصیبات اور ہمارے اہلکاروں کے تحفظ کے لیے نگرانی سخت کر دی جائے''۔
امریکا میں سکیورٹی کے یہ سخت اقدامات کینیڈا میں گذشتہ ہفتے مسلح افراد کے دو حملوں کے بعد کیے جارہے ہیں۔ ان حملوں میں دو فوجی ہلاک ہوگئے تھے اور یہ امریکا اور کینیڈا کی جانب سے شام اور عراق میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے خلاف فضائی مہم میں شرکت کے بعد کیے گئے ہیں۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور نو مسلم تھے اور وہ انتہا پسندانہ خیالات کے حامل تھے۔
-
جہادیوں پرامریکی قدغنیں،پاکستان پابند نہیں
امریکا نے جہادی تنظیموں کو یک طرفہ دہشت گرد قرار دیا :دفترخارجہ
پاكستان -
امریکا نے نائیجیرین تنظیم بوکو حرام کو دہشت گرد قرار دے دیا
کوئی امریکی شہری بوکوحرام اور انصارو کی مالی معاونت نہیں کرسکے گا
بين الاقوامى -
انصار بیت المقدس دہشت گرد تنظیم ہے: امریکا
تنظیم مصر میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے
مشرق وسطی -
امریکا کو مطلوب دہشت گرد انس لیبی کی گرفتاری
ایف بی آئی نے انس کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کر رکھی تھی
بين الاقوامى -
امریکا نے سابق لبنانی وزیر کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا
اثاثے منجمد،امریکیوں سے کاروبار پر پابندی
مشرق وسطی -
امریکا نے شامی تنظیم جبهة النصرة کو دہشت گرد قرار دے دیا
اسلامی جنگجو گروپ پر عراق میں القاعدہ سے تعلق کا الزام
بين الاقوامى