عراق نیٹو سے فوج کی تربیت کی درخواست کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق نے اپنی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) سے مدد کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

نیٹو کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فلیح الفیاض نے برسلز میں تنظیم کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا اور نیٹو اور عراق کے درمیان تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس فوجی اتحاد کی ترجمان عوآنا لنگسکیو کا کہنا ہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے تنظیم کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کو ایک ملاقات میں بتایا تھا کہ بغداد باضابطہ طور پر نیٹو سے سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے درخواست کرے گا۔اگر ایسی درخواست ہیڈکوارٹرز میں موصول ہوتی ہے تو نیٹو کے سفراء اس کا جائزہ لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں