ایران میں امریکی سفارت خانہ کھول سکتے ہیں:اوباما
امریکی صدر براک اوباما نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا ہے کہ امریکا ایک دن ایران میں دوبارہ اپنا سفارت خانہ کھول سکتا ہے۔
صدر اوباما نے سوموار کو این پی آر انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی ہے۔ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ اپنی صدارت کی باقی دو سالہ مدت کے دوران ایران میں امریکی سفارت خانے کو دوبارہ کھول سکتے ہیں؟اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ''میں نے کبھی ایسا نہیں کہا لیکن تعلقات کو مرحلہ وار بحال ہونا چاہیے''۔
انھوں نے کہا کہ ''ایران کیوبا سے ایک مختلف ملک ہے۔کیوبا ایک چھوٹا ملک ہے اور اس سے امریکا کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہے جبکہ ایران ایک بڑا ملک ہے۔اس نے دہشت گردی کو اسپانسر کیا ہے اور وہ جوہری صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے''۔واضح رہے کہ امریکا نے حال ہی میں کیوبا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ہوانا میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر اوباما نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاسکتا ہے۔اس سے ایران دوبارہ عالمی برادری کا حصہ بن سکے گا۔انھوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ اس معاہدے سے ایران کے امریکا کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔
امریکا کے ایران کے ساتھ 1979ء سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔اس کے بعد ایران کے جوہری تنازعے پر دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی میں اضافہ ہوا تھا۔اب ایران امریکا سمیت چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری تنازعے کو طے کرنے کے لیے بات چیت کررہا ہے لیکن ابھی تک ان کے درمیان حتمی جوہری معاہدہ طے نہیں پاسکا ہے۔
-
جوہری تنازع پر ایران کو پسپائی پر مجبور کیا گیا: امریکا
تہران نے امریکی دعویٰ سختی سے مسترد کر دیا
مشرق وسطی -
امریکا ۔ ایران ایٹمی مذاکرات، حتمی معاہدہ پر اتفاق نہ ہو سکا
ايران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے طويل المدتی حل کے ليے تہران اور عالمی طاقتوں کے ...
بين الاقوامى -
داعش کے خلاف امریکا،ایران فوجی تعاون نہیں:رائس
امریکی صدر براک اوباما کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے امریکا اور ایران کے ...
بين الاقوامى -
''صدراوباما سعودیوں کے درشت لہجے کے لیے تیار رہیں''
سعودی عرب ایران ،شام اور مصر سے متعلق اقدامات نہ ہونے پر امریکا سے ناراض
بين الاقوامى -
امریکا اور ایران کی دوستی کیلیے دونوں کی کوشش چاہیے: روحانی
جنیوا ٹو: فیصلہ مشکل ہے، سعودی عرب اور قطر شام میں دہشتگردی کے حامی ہیں
مشرق وسطی -
جوہری مذاکرات میں امریکا، ایران اور اسلام کا دشمن نظر آیا: خامنہ ای
ایرانی رہبر نے حسن روحانی کی حکومت سے ہٹ موقف پیش کردیا
بين الاقوامى