اوباما کی داعش مخالف درخواست پر خدشات ہیں: جان بینر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی سینٹ کے سپیکر جان بینر نے کہا ہے کہ انہیں داعش کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت دینے سے متعلق صدر براک اوباما کی درخواست پر خدشات ہیں۔

بینر کا کہنا تھا کہ یہ اجازت ایک اہم قدم ہے مگر انہیں اس بات کا یقین ہے کہ جب یہ منصوبہ کانگریس میں زیر بحث آئے گا تو اس میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز نے بینر کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا "میرے خیال میں جو حکمت عملی بیان کی جارہی ہے اس سے صدر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں گے۔"بینر کے مطابق اس تجویز سے فوجی کمانڈر بہت زیادہ جکڑ بندیوں کا شکار ہو جائیں گے۔

سپیکر سینٹ کے مطابق "فوجی طاقت کے استعمال کی کسی بھی اجازت دیتے وقت اس بات کو یقینی بنایا ضروری ہے کہ عسکری کمانڈروں کو کامیابی اور امریکی عوام کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا اختیار ہو۔ میرے خیال میں داعش کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال ضروری ہے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ صدر کی درخواست مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہے۔"

اوباما نے بدھ کے روز کانگریس کو ایک درخواست بھیجی تھی تاکہ داعش کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت لی جا سکے۔

امریکی صدر نے زور دیا ہے کہ اس قرارداد میں زمینی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس درخواست کی وجہ سے اوباما پر کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے کے الزامات میں کمی آئی ہے جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایسا کرکے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں