صدر اوباما داعش مخالف جنگ کے لیے نئی اتھارٹی کے خواہاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر براک اوباما عراق اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف طاقت کے استعمال کے لیے کانگریس سے نئی اتھارٹی کے خواہاں ہیں اور وہ اس سلسلے میں آیندہ ہفتے کانگریس سے رجوع کریں گے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رکن پارلیمان کے مطابق اراکین کانگریس کو بتا دیا گیا ہے کہ انھیں اس ضمن میں آیندہ ہفتے وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک درخواست موصول ہو جائے گی۔

سینیٹر باب کروکر کے ایک معاون نے بتایا ہے کہ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ری پبلکن چئیرمین کو توقع ہے کہ صدر اوباما آیندہ ہفتے تک اجازت نامے کا مسودہ بھیج دیں گے۔

قبل ازیں جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوئنر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر اوباما داعش کے خلاف طاقت کے استعمال کے لیے بہت جلد کانگریس سے منظوری لیں گے اور اردن کی فوجی امداد کا عمل تیز کرنے کے لیے بھی کہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں