افغانستان: جلال آباد میں بنک پر خودکش حملہ، 30 ہلاک
افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک مقامی بنک کی برانچ پر خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ننگر ہار صوبے کے ترجمان احمد ضیاء عبدالزئی کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے اور ان میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور نے بنک میں جمع فوجی اور سویلین افراد کے مجمع سے دھماکا خیز مواد سے بھری موٹرسائیکل ٹکرا دی۔ ترجمان کے مطابق بنک کی برانچ جلال آباد کے کمرشل ڈسٹرکٹ کے قلب میں واقع ہے۔
اس کے علاوہ جلال آباد ہی میں ایک مزار کے قریب بھی ایک دھماکا ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک تیسرا دھماکا بھی شہر کی حدود میں سنا گیا تھا مگر افغان فوج کے مطابق یہ دھماکا انہی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
-
افغانستان میں برف، مٹی کے تودوں نے تباہی مچا دی
پنجشیر صوبے میں ایک سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات
بين الاقوامى -
ٹی ٹی پی کمانڈرعمرخراسانی افغانستان میں شدید زخمی
صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے کی اطلاع
پاكستان -
امریکا: ملّا فضل اللہ عالمی دہشت گرد قرار
آرمی اسکول پر حملے میں ملوّث پانچ طالبان کمانڈر افغانستان سے گرفتار
پاكستان