.

اطالوی شخص نے پوپ کا فون مذاق سمجھ کر کاٹ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ویٹیکن سٹی کے مقامی اخبار کے مطابق ایک اطالوی شخص نے دو بار پوپ فرانسس کا فون مذاق سمجھتے ہوئے بند کردیا مگر بعد میں غلطی کا احساس ہونے پر بذات خود ملاقات کر کے معافی مانگی۔

پوپ فرانسس عموما اپنے آپ سے رابطے کرنے والے افراد سے بات کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے فرانسو رابوفی نامی شخص سے پیر کے روز رابطہ کیا تھا کیوںکہ وہ بیمار تھا۔

رابوفی نے دو بار فون کو جھوٹ سمجھتے ہوئے کاٹ دیا مگر جب تیسری بار پوپ کا فون آیا تو رابوفی نے معذرت کرتے ہوئے فون پر بات کی۔

رابوفی نے اخبار کو بتایا کہ "میں بالکل گنگ ہو کر رہ گیا تھا مگر پوپ نے کہا انہیں یہ صورتحال مضحکہ خیز لگی جس کے نتیجے میں جان میں جان آئی۔"

بدھ کے روز رابوفی اور ان کی اہلیہ نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور ان سے اس غلطی پر معافی مانگی۔