ولی عہد کیمپ ڈیوڈ سربراہ کانفرنس میں شاہ سلمان کے قائم مقام مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو کیمپ ڈیوڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنا قائم مقام مقررکیا ہے۔ کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں خلیجی ممالک کے سربراہان شرکت کررہے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر باراک اوباما سے بھی ملاقات ہوگی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزخود کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے تاہم انہوں نے اپنی جگہ ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کو نیابت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان یمن میں امن وامان اور سیاسی استحکام کے خواہاں ہیں۔ نیز جنگ سےمتاثرہ شہریوں تک امداد کی فراہمی کے لیے انہوں نے پانچ دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ جنگ بندی کے ایام میں یمن میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں یمن میں شاہ سلمان ریلیف کیمپ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف، نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور کئی دوسرے اعلیٰ سعودی عہدیدار شرکت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں