شام اور عراق میں قبائل کا تحفظ یقینی بنائیں گے:شاہ اردن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہر قسم کے سیکیورٹی چیلنجز سےنمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اردن کے قبائل کے ساتھ ساتھ مغربی عراق اور شمالی شام کے قبائل کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ اردن شاہ عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار ملک کے شمالی علاقوں کےدورے کے دوران مقامی قبائلی عمائد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پورا اردن ایک خاندان کی مانند ہے۔ حکومت کو شام اور عراق کی سرحد سے متصل علاقوں کے شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ دوسرےملکوں سے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد سے مقامی آبادی کی معیشت پر منفی اثرات پڑے ہیں، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے تاہم ہمارا مستقبل روشن ہے اور ہم معاشی بحران سے جلد نجات حاصل کرلیں گے۔

شاہ عبداللہ نے مقامی قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق سے مہاجرین کی آمد سے ملک کے شمالی علاقوں میں سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔ حکومت ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کے لیے شمالی شام اور مغربی عراق کے قبائل کا بھی تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج ہرقسم کے سیکیورٹی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عوام کو فوج کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں