"داعش برطانیہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہے"
شدت پسند مغرب کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ڈیوڈ کیمرون کا انتباہ
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند گروپ دولت اسلامی "داعش" برطانیہ میں دہشت گردی کی خطرناک کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کو اطلاعات ملی ہیں کہ داعش نے برطانیہ میں مخصوص مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ برطانیہ کے علاوہ دوسرے مغربی ملکوں میں بھی داعش دہشت گردی کی سازشیں کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ لندن "داعش" کو مغرب کے لیے ایک حقیقی خطرہ سمجھتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ کیمرون نے گذشتہ جمعہ کو تیونس میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں 30 برطانوی سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کو سنہ 2005ء میں لندن میٹرو میں ہونے والی دہشت گردی سے بدترین واقعہ قرار دیا۔
ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تیونس میں جو کچھ ہوا ایک عظیم مذہب کی تعلیمات میں تحریف کا نتیجہ ہے جس میں ایک ایسا گروپ ملوث ہے جو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے نوجوانوں کی ذہن سازی کرتا اور موت بانٹا پھرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں ایسے عناصرموجود ہیں جو برطانیہ میں دہشت گردی کی خوفناک کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ جب تک ان دونوں ملکوں میں "داعش" موجود ہے اس وقت تک برطانیہ کو خطرات لاحق رہیں گے۔
خیال رہے کہ تیونس میں گذشتہ روز ایک ساحلی سیاحتی مقام پر دہشت گردی کے نتیجے میں تیس برطانوی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد لندن نے ملک بھر میں فوج کو ہائی الرٹ کردیا تھا۔
حال ہی میں اخبار "ڈیلی ٹیلیگراف" میں برطانوی وزیراعظم کا ایک مضمون بھی شائع ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سخت اقدامات کرنے پریقین رکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔ جو شخص بھی انتہا پسندانہ خیالات کی ترویج کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
-
داعش کا کوبانی پر حملہ ،عورتوں اور بچوں سمیت 40 ہلاک
شام کے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع کرد اکثریتی شہر کوبانی (عین العرب) اور ایک گاؤں ...
مشرق وسطی -
داعش کی سفاکیت :مبیّنہ جاسوسوں کو ڈبو دیا ،سر اڑا دیے
دولتِ اسلامی عراق وشام (داعش) منگل کے روز ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس کے ...
مشرق وسطی -
داعش نے تدمر میں تاریخی مزارات مسمار کردیے
شام کے قدیم شہر کی تاریخی عمارات کے گرد بارودی سرنگیں بچھا دیں
مشرق وسطی