یمن: مزاحمت کاروں کی پیش قدمی، حوثیوں کی بڑی تعداد گرفتار

جبل الصبر کی اہم دفاعی پوسٹ پر مزاحمت کاروں کا قبضہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم قومی مزاحمتی ملیشیا نے وسطی یمن کے دفاعی اعتبار سے کئی اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد دسیوں حوثی باغیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعز میں جبل صبرکے بلندی پر واقع العروس جیسے مرکزی اور نہایت اہمیت کے حامل علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حوثیوں کی بڑی تعداد حراست میں لے لی۔

قبل ازیں وسطی یمن کے ری پبلیکن گارڈز کے محل اور اعزازی فوجی کیمپ کے قریب حوثیوں سے شدید مزاحمت کے بعد "الکمب" کے علاقے پرقبضہ کرلیا۔ حوثیوں اور سابق صدر علی صالح کے وفاداروں کی بڑی تعداد نے محل کے اندر پناہ لے رکھی ہے جس کے باہر مزاحمت کاروں کا محاصرہ قائم ہے۔

یمن کے تعز شہر میں مزاحمت کاروں کے ترجمان نے بتایا کہ باغیوں سے لڑائی میں کم سے کم 126 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 85 کا تعلق حوثیوں سے ہے اور 33 مزاحمت کار شامل ہیں۔ لڑائی میں آٹھ عام شہری بھی مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تعز میں پچھلے چوبیس گھنٹے سے جاری لڑائی میں 200 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 150 باغی شامل ہیں۔ مزاحمت کاروں نے جبل صبر اور اس کے مضافات میں کئی اہم مقامات پر حوثی باغیوں کی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔

مزاحمت کاروں کی نمائندہ رابطہ کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ہے کہ تعز شہر میں فوج اور دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر، ہوائی اڈہ اور بندرگاہ پر ابھی تک حوثی باغیوں کا قبضہ قائم ہے تاہم مزاحمت کار تیزی کے ساتھ تعز کے مرکزکی طرف پیش قدمی کررہےہیں۔ تعز کو حوثی باغیوں سے پاک کرنے تک لڑائی جاری رکھی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض گروپوں کی جانب سے ریاستی اداروں کی لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہیں۔ کچھ لوگوں نے یرغمال بنائے گئے حوثیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یہ تمام انفرادی نوعیت کی کارروائیاں ہیں مزاحمتی کونسل ان واقعات کی مذمت کرنے کے ساتھ ان کی شفاف تحقیقات کررہی ہے۔

مزاحمتی کارکنوں نے شمالی یمن کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے قلعہ القاہرہ، شاہراہ الاربعین پر واقع ، الجیھم اور الدمغہ کے مقامات پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔ مزاحمتی کمانڈر الشیخ حمود المخلافی کی تعز پہنچنے پرمزاحمت کاروں نے فتح کا جشن منانا شروع کردیا ہے۔ مزاحمت کاروں نے تعز کے بیشتر علاقوں میں کنٹرول کے جشن کے لیے آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا۔

ذمار شہر میں واقع عتمہ ڈاریکٹوریٹ پربھی مزحمت کاروں نے قبضہ کرلیا ہے۔ شہر کی جانب جانے والے تمام راستوں پر مزاحمت کاروں کا کنٹرول ہے۔ ذرائع کے مطابق ذمار کے آس پاس کے تمام اہم علاقوں پر مزاحمتی کارکنوں نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اب وہ تیزی کے ساتھ ذمار کو فتح کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں