شام میں ہلاک حزب اللہ کے 8 جنگجوئوں کی تدفین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مزید آٹھ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے جنگجوئوں کو لبنان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اخبار "النھار" نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر شائع ہونے والے بیانات اور تصاویر کے حوالے سے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجو شام کے ادلب شہر میں حکومت مخالف باغیوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے جنگجوئوں کی شناخت حسین غازی الرشعینی، آبائی شہر بعلبک، حسن علی نائف حلاوی، جنوبی قصبہ کفر کلا، علی عبداللہ شعیتو، جنوبی قصبہ الطیری، علی السید محمد خشفہ، جنوبی قصبہ القطرانی، سامی حسین الشریفہ جنوبی قصبہ النبطیہ، حمد سعید فواز قصبہ جباع کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں