'ترکی، قطر میں فوجی اڈا قائم کرے گا'
اعزازی ڈگری وصول کرنے کے بعد ایردوآن کا قطر میں اعلان
قطر نے ترکی کے ساتھ بڑھتے تعلقات کا ثبوت دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔ یہ ڈگری انہیں مقامی یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی۔
جامعہ قطر میں ہونے والی ایک تقریب میں روایتی گائون میں ملبوس طیب ایردوآن نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار دی جانے والی اعزازی ڈگری وصول کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے صدر حسن الدرہم نے کہا ہے کہ ترک صدر کو یہ اعزازی ڈگری ایسے موقع پر دی جا رہی ہے کہ جب قطر اور ترکی کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہو رہی ہیں۔
ترک صدر کے دورہ قطر کے دوران خلیجی ملک کے ساتھ درجنوں معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں شہریوں کے ویزے کی شرط کے خاتمے سمیت دیگر اہم معاملات شامل ہیں۔ ایردوآن نے اعلان کیا تھا کہ ترکی، قطر میں ایک فوجی اڈہ بھی قائم کرے گا۔
انقرہ اور دوحہ کے درمیان تعلقات پچھلے سال دسمبر میں اس وقت مزید راسخ ہوئے جب سپریم اسٹرٹیجک کمیٹی کے قیام کے منصوبے پر دستخط کئے گئے تھے۔
-
ترکی ہمارا طیارہ گرانے پر پچھتائے گا: ولادی میر پوتین
روس انقرہ کی ''دہشت گردوں'' کے لیے امداد کو نظرانداز نہیں کرے گا
بين الاقوامى -
"ترکی روس کی 'جذباتی' پابندیوں کا جواب نہیں دے گا"
روسی اقدامات ریاستی وقار کے منافی ہیں، ترکی اپنا وقار برقرار رکھے ہوئے ہے
بين الاقوامى -
ترکی روس کے ساتھ فوجی مواصلاتی چینلز کھولنے کو تیار
ہمیں بے بنیاد الزامات عاید کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھنا چاہیے: اوغلو
بين الاقوامى