پھانسی کے منظر کی عکس بندی نے اداکار کی جان لے لی
اطالوی عدالت نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں
اٹلی میں ایک مقامی عدالت نے حال ہی میں پھانسی کے منظر کی شوٹنگ کرنے والے تھیٹر اداکار کی فرضی پھانسی کے نتیجے میں ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
العربیہ ڈٹ نیٹ کے مطابق اطالوی اداکار 27 سالہ رفائیل چوماخر چند روز قبل ایک فلم کے لیے پھانسی کے منظر کی عکس بندی کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں اسپتال لایا گیا مگر وہ ایک ہفتہ کومے میں رہنے کے بعد جمعرات کے روز انتقال کر گئے تھے۔
فرضی پھانسی کی رسی کھولنے والے ایک شخص نے بتایا کہ ادکار کی منظر کی عکس بندی کے دوران فرضی پھانسی کے نتیجے میں رفائیل کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد سے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
وسطی اٹلی کے بیزا شہر کے پراسیکیوٹر نے تھیٹرکے دوتکنیکی کارکنوں اور دو ڈائریکٹروں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کو خود کشی قرار دینے کے امکانات کی تردید کی ہے۔ تاہم بعض اطالوی اخبارات کے مطابق رفائیل کی موت حادثہ نہیں بلکہ خود کشی تھی۔