لبنان کے لئے سعودی فوجی امداد بند کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کے ذمہ دار عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کو بتایا ہے کہ مملکت، لبنانی فوج اور داخلی سلامتی کے اداروں کو اسلحہ فراہمی بند کر دے گی کیونکہ 'بیروت کا حالیہ موقف دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔'
اسی ذمہ دار عہدیدار نے مزید بتایا کہ ان حقائق کی روشنی میں سعودی عرب نے جمہوریہ لبنان کے ساتھ اپنے تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے درج اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے:
1: سعودی عرب کی جانب سے فرانس کے ذریعے لبنانی فوج کو ارب ڈالر مالیات کا اسلحہ فراہمی روک دی جائے۔
2: لبنان کی داخلی سلامتی کے اداروں کو اربوں ڈالر مالیت کا باقی اسلحہ فراہم نہ کیا جائے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مملکت سعودی عرب نے حالات کو اس نہج پر نہ لانے کی مقدور بھر کوششیں کیں اور ساتھ ہی لبنانی عوام کے تمام فرقوں کے ساتھ کھڑا رہنا چاہا کیونکہ وہ لبنان کے لئے اپنی امداد جاری رکھنا چاہتا تھا۔ لیکن حالیہ پیدا شدہ صورتحال کے بعد وہ ایسا کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ سعودی عرب کو یقین ہے کہ بیروت کا موجودہ نقطہ نظر برادر لبنانیوں کے موقف کا عکاس نہیں۔
سعودی ذرائع نے اپنے بیان کے اختتام پرکہا کہ ریاض، لبنان کے بعض عہدیداروں بشمول وزیر اعظم تمام سلام کے نقطہ ہائے نظر کی تحسین کرتا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب کا ساتھ دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب، برادر لبنانی عوام کے ساتھ اپنے منفرد نقطہ نظر پر فخر کا اظہار کرتا ہے اور ہمیشہ انہیں مضبوط کرتے ہوئے مزید ترقی دینے کا خواہاں رہا ہے۔
-
بیروت میں مظاہرے،لبنانی وزیراعظم کی مستعفی ہونے کی دھمکی
لبنان کے وزیراعظم نے دارالحکومت بیروت میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے مسئلے پر ...
مشرق وسطی -
بیروت ہوٹل حملے کا خودکش بمبار سعودی نکلا
خودکش بمبار کا زندہ بچنے والا ساتھی پولیس نے دھر لیا
مشرق وسطی -
لبنان میں دہشت گردی ،31 فلسطینیوں کو سزائے موت کا حکم
بیروت کی فوجداری عدالت کا ملزموں کی عدم موجودگی میں فیصلہ
مشرق وسطی -
بیروت: شیعہ اکثریتی علاقے میں خود کش دھماکہ
ایک ہلاک متعدد زخمی۔ فوج چیک پوسٹ اور کیفے نشانہ بنا
مشرق وسطی -
بیروت دھماکوں کی پاداش میں ایران کو 1.3 ارب ڈالر جرمانہ
سزا امریکا کی وفاقی عدالت نے 241 میرینز ہلاک کرنے پر سنائی
ایڈیٹر کی پسند -
لبنان: مظاہرین کا بیروت میں وزارتِ ماحولیات پر دھاوا
وزیرماحول دفتر میں یرغمال، مظاہرین کا مطالبات تسلیم ہونے تک تحریک جاری رکھنے کا ...
مشرق وسطی