"شامی انتخابات کا اعلان اشتعال انگیز اور غیر حقیقی ہے"
فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد پر تنقید کرتے ہوئے ان کی جانب سے شام میں اگلے ماہ انتخابات کے اعلان کو اشتعال انگیز اور غیر حقیقی قرار دے دیا ہے۔
مسٹر اولاند نے پیرس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ "ماہ اپریل کے دوران الیکشن کا خیال نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ ہے۔"
بشار الاسد نے شام میں جنگ بندی کے واشنگٹن اور ماسکو کے بیان کے بعد اعلان کیا تھا کہ شام میں 13 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ جمعہ کے روز بشار کے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پوتن نے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان کو بتایا ہے کہ اپریل کے دوران انتخابات کا اعلان امن عمل کی تعمیر کے اقدامات سے مداخلت نہیں کرے گا۔
پچھلے سال ماہ نومبر کے دوران ویانا میں عالمی طاقتوں نے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا تھا جس کے ذریعے سے شامی فریقوں کے درمیان چھ ماہ کے لئے مذاکرات کروائے جائیں گے، جس کے بعد ایک نیا آئین تشکیل دیا جائے گا اور 18 ماہ کے دوران نئے انتخابات کروائے جائیں گے۔
-
اولاند کا فرانسیسی بحری بیڑے کا دورہ، فوجیوں سے خطاب
چارلز ڈی غول چند دنوں بعد خلیج کے پانیوں میں اتحادیوں کی کمان کرے گا
بين الاقوامى -
فرانس دہشت گردی سے ختم نہیں ہوا: فرانسو اولاند
فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
پیرس حملوں کے بعد اولاند کی مقبولیت آسمان کو چھونے لگی
فرانس میں وسط نومبر کو دہشت گردی کے واقعات کے بعد صدر فرانسو اولاند کی مقبولیت میں ...
بين الاقوامى -
''ہم سب فرانسیسی ہیں'':اوباما کا اولاند سے اظہار یک جہتی
امریکا کے صدر براک اوباما نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسو اولاند کے ساتھ پیرس ...
بين الاقوامى -
ہم دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے : فرانسو اولاند
فرانس میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں تین ماہ کی توسیع کے لیے بل پیش کرنے کا اعلان
بين الاقوامى -
فرانس: صدر فرانسو اولاند کی مقبولیت میں کمی!
فرانس میں صدر فرانسواولاند اور وزیراعظم مینول والز کی مقبولیت میں نمایاں کمی واقع ...
ایڈیٹر کی پسند