کاسترو نے اوباما کو شرمندگی سے دوچار کردیا !
اس میں کوئی شک نہیں کہ باراک اوباما کا کیوبا کے دارالحکومت کا دورہ.. جو کسی بھی امریکی صدر کا تقریبا 90 سال برس کے بعد ہوانا کا پہلا دورہ تھا.. تاریخی لمحات سے بھرپور رہا تاہم اختتامی مرحلے میں یہ دورہ شرمندگی کے لمحات سے بھی خالی نہ رہا۔
دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر وہ تصاویر پھیل چکی ہیں جن میں باراک اوباما کو قطعی طور پر ناقابل رشک صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ اس وقت ہوا جب ہوانا میں کیوبا کے صدر راؤل کاسترو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد اوباما نے محبت کے اظہار میں اپنے ہم منصب کے کاندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی مگر کاسترو نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔
یاد رہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ میں اس سے قبل بھی اوباما کے ساتھ پیش آنے والی ایک صورت حال کا بڑا چرچا ہوا تھا جب سعودی عرب کے دورے پر پہنچنے کے بعد ریاض ایئرپورٹ پر مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز عالمی سپر پاور کے سربراہ کو یک دم چھوڑ کر عصر کی نماز ادا کرنے کے لیے چل دیے تھے۔
-
برسلز دھماکے: صدر اوباما کا بیلجیئم سے اظہارِ یک جہتی
امریکی صدر براک اوباما نے برسلز میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور بیلجیئم کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
امریکی صدر کی 88 برس بعد کیوبا آمد !
امریکی صدر باراک اوباما اتوار کی شب کیوبا پہنچ گئے. یہ کسی بھی امریکی صدر کا 88 ...
بين الاقوامى -
سعودیہ کی کامیاب سفارت کاری، ایران افریقا سےبے دخل!
ایرانی مداخلت پربات چیت کے لیے سعودی وزیرخارجہ کا دورہ افریقا
بين الاقوامى