"امریکا اور روس شامی خود مختاری، سالمیت چاہتے ہیں"
ماسکو کی دمشق میں مداخلت سے امن بات چیت کی راہ ہموار ہوئی: لاوروف
#روس کے وزیر خارجہ #سرگی_لاوروف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فضائیہ کے #شام میں آپریشن کے نتیجے میں امن عمل کو آگے بڑھانے اور متحارب فریقین میں بات چیت کی راہ ہموار کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ #امریکا اور روس دونوں شام کی سالمیت اور خود مختاری کے حامی ہیں۔
الحدث ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ #جنیوا میں جاری امن مذاکرات فعال اور نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس شام میں فوجی مداخلت نہ کرتا تو امن بات چیت کے لیے ماحول سازگار نہ ہو سکتا تھا۔ لاوروف کا کہنا تھا کہ شام کو متحد، خود مختار اور اپنی سیکولرشناخت برقرار رکھنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں لاوروف کا کہنا تھا کہ #ماسکو اور #واشنگٹن کا شام میں بحران کے حل کے فریم ورک پر اتفاق مثبت پیش رفت ہے جس کے نتیجے میں شام میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا حالیہ دورہ روس اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا کو شام کے بحران اور دیگر عالمی مسائل کے حل کے لیے روس کی اشد ضرورت ہے۔
-
شام میں روسی مداخلت ایران کی مرہون منت !
یرانی اخبار "کیھان" کے مطابق شام میں روس کی مداخلت درحقیقت ایران کی جانب ...
مشرق وسطی -
روسی بمبار طیارے نے امریکی کمانڈوز کے ہوش اڑا دیے!
سوخوی 24 کی امریکی بحری بیڑے سے صرف 9 میٹرکے فاصلے سے پرواز
بين الاقوامى -
شام میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 ہواباز ہلاک
روس کا M-28 N طرز کا ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر شام کے وسطی شہر حمص کے مضافات میں منگل ...
مشرق وسطی