جامعہ صنعاء کی طالبات پر حوثی ملیشیا کا بہیمانہ تشدد
طالبات کا حوثیوں کے فیصلوں کے خلاف شدید احتجاج
#یمن کے دارالحکومت #صنعاء میں قائم جامعہ صنعاء میں گذشتہ روز حکومت مخالف #حوثی باغیوں نے احتجاج کرنے والی طالبات پردھاوا بول دیا اور نہتی طالبات کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صنعاء یونیورسٹی کے انفارمیشن کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز حوثی باغیوں نے چار مسلح گروپوں نے کالج کا گھیراؤ کیا اور وہاں پر احتجاج کرنے والی طالبات پر یلغار کردی جس کے نتیجے میں کئی طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔
یونی ورسٹی کے طلباء ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی زیرانتظام ایک انقلابی کمیٹی نے طلباء طالبات کے لیے نیا ضابطہ اخلاق مقرر کیا ہے جسے طلبا اور اساتذہ نے مسترد کیا ہے۔ طالبات کی جانب سے بھی حوثیوں کے لاگو کردہ ضابطہ اخلاق کے خلاف احتجاج جاری تھا کہ اس دوران مسلح حوثی غنڈوں نے طالبات کے احتجاجی مظاہرے پر یلغار کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے طالبات پر بہیمانہ تشدد کے بعد جامعہ کے دیگر شعبوں میں زیرتعلیم طالبات کی بڑی تعداد بھی ان کے ساتھ یکجہتی کے لیے پہنچ آئی اور ان سب نے حوثی باغیوں کی غںڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
صنعاء یونیورسٹی کی شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ اور دیگر عملے میں حوثیوں کے مسلط کردہ کردہ فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے ایجوکیشن وابلاغیات کالجوں میں تدریس کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں حوثی گروپ کی جانب سے جامعہ صنعاء کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ ابلاغیات کے من پسند ڈین تعینات کیے گئے تھے تاہم دونوں کالجوں کی انتظامیہ نے حوثیوں کا مسلط کردہ فیصلہ مسترد کردیا تھا۔
قبل ازیں جامعہ صنعاء کی اسٹاف یونین اور شعبہ تدریس کی نگران کمیٹی نے نائب وزیر تعلیم کے جامعہ کی چیئرمین شپ سے استعفے اور یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی تقرری کو غیرقانونی قرار دے کر اس کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔ یہ تبدیلیاں حوثیوں کی جانب سے کی گئی تھیں جنہیں یونیورسٹی کے عملے اور اساتذہ نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
-
یمن :حوثی ملیشیا کا حملہ، ہادی فورسز کے 13 جنگجو ہلاک
یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں متحارب فریقوں کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے ...
بين الاقوامى -
حوثی وفد ایران میں، کویت مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش
صنعاء میں یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کی حلیف قوتوں کا ایک وفد ایرانی ...
مشرق وسطی -
حوثی باغیوں کی تعز کے دوبارہ گھیراؤ کی ناکام کوشش
حجہ، الجوف اور مآرب میں باغیوں کا بھاری جانی نقصان
بين الاقوامى