.

امریکا: ایران پر 2 ارب ڈالر ہرجانے کی ادائیگی لازم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی سپریم کورٹ نے اس عدالتی فیصلے کی تائید کی ہے جس میں ایران سے تقاضہ کیا گیا تھا کہ وہ ان لوگوں کے عزیزوں کو 2 ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرے جو تہران کی جانب سے فنڈنگ حاصل کرنے والی دہشت گرد جماعتوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایران پر لازم کیا گیا ہے کہ وہ یہ ہرجانے کی رقم 1983 میں بیروت میں 241 امریکی میرینز اور ایران سے مربوط دیگر حملوں کا شکار ہونے والوں کے عزیزوں کو ادا کرے۔

عدالت کی جج نے فیصلے میں ایرانی مرکزی بینک کی جانب سے تلافی کے معاوضے کی مخالفت کی کوششوں کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی مرکزی بینک نے کانگریس پر اس وقت فیڈرل کورٹس کی کارروائیوں میں مداخلت کا اعتراض کیا تھا جب اس نے امریکا میں ایرانی مرکزی بینک کے اثاثوں کو متاثرہ افراد کے عزیزوں کے حوالے کرنے سے متعلق قرار داد جاری کی تھی۔