لیبیا میں پناہ گزینوں کی کشتی غرقاب، دسیوں افراد لاپتا
لیبیا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجےمیں کم سے کم 84 افراد پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پناہ گزینوں کی نقل مکانی پر نظر رکھنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جمعہ کے روز لیبیا کے قریب ایک کشتی حادثے کا شکار ہوئی، تاہم حادثے میں 26 افراد زندہ بچ گئے تھے۔ زندہ بچ جانے والے افراد نے اپنے بیانات میں بتایا کہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 84 افراد لا پتا ہیں۔
پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے ترجمان فلافیو ڈی جیاکومو نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے 26 مسافر زندہ بچ نکلنے میں کامیاب رہے جب کہ 84 افراد کے بارے میں کوئی خبرنہیں مل سکی۔ غالب امکان یہ ہے کہ لاپتا ہونے والے تمام افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
-
مسافر کشتی حادثے کا شکار،500 پناہ گزینوں کے ڈوبنے کا خدشہ
#اقوام_متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ #بحر_متوسط ...
بين الاقوامى -
ترک ساحل پر مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 18 ہلاک
ترک میڈیا کے مطابق یونان کے جزیرے کالیمنوس جانے والی ایک کشتی بحیرہ ایجئین میں ڈوب ...
بين الاقوامى -
مصر میں کشتی کو حادثہ، 21 افراد ہلاک
مصر کے دریائے نیل میں مسافر اور مال بردار کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو ...
بين الاقوامى