مصر میں کشتی کو حادثہ، 21 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے دریائے نیل میں مسافر اور مال بردار کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم سے کم 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سیکیورٹی اور سیاسی ذرائع کے حوالے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' نے بتایا کہ مسافر کشتی میں زیادہ تعداد مختلف عمر کے بچوں کی تھی، تاہم مرنے والے بچوں کی عمریں معلوم نہیں ہو سکیں۔

پولیس نے حادثے کے بعد مال بردار کشتی کے کپتان اور معاون کپتان کو حراست میں لے لیا۔ دریائے نیل میں اکثر ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ سنہ 2006ء کو بحیرہ احمر میں کشتی ڈوبنے کے تباہ کن حادثے کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

قاہرہ کے قریب دریائے نیل میں کشتیوں کی آمد ورفت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ عید الفطر کی وجہ سے لوگ علاقے میں سیر و سیاحت کی غرض سے زیادہ تعداد میں آتے ہیں۔ دریائے کی سیر سیاحوں کا من پسند مشغلہ ہے، تاہم اہالیاں علاقہ بھی دریائے نیل میں چلنے والی کشتیوں کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں